قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیملی  کورٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 1:02PM by PIB Delhi

وزارت قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  بتایا کہ فیملی کورٹس ایکٹ ، 1984 ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے اپنی متعلقہ ہائی کورٹس کے ساتھ مشاورت سے فیملی کورٹس( خاندانی  معاملوں سے متعلق عدالتیں)کے قیام کا بندوبست کرتا ہے تاکہ صلح کو فروغ دیا جا سکے اور شادی اور خاندانی امور سے متعلق تنازعات اور اس سے متعلق معاملات کے جلد حل کو یقینی بنایا جا سکے ۔  فیملی کورٹس ایکٹ کی دفعہ3(1) (اے) کے تحت ، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر علاقے کے لیے ایک فیملی کورٹ قائم کریں جس میں ایک شہر یا قصبہ شامل ہو جس کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہو ۔  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر علاقوں میں ، اگر ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں  کو ضروری  محسوس ہو تو خاندانی معاملوں سے متعلق عدالتیں بھی قائم کی جا سکتی ہیں ۔

ملک بھر کی فیملی کورٹس سمیت تمام عدالتوں میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی قانون اور انصاف کی وزارت، ای -کمیٹی ، سپریم کورٹ آف انڈیا کے ساتھ مل کر ای کورٹ پروجیکٹ کو نافذ کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے  تیسرے مرحلے ((2023-2027 کے تحت، 228.48 کروڑ روپے مختلف اداروں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے دستیاب انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن میں عدالت، جیل اوراسپتال ان کی حجم کی بنیاد پر شامل ہیں۔ تاہم، فیملی کورٹس میں سماعتوں، ثالثی اور مشاورت کے لیے  ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات کا استعمال، متعلقہ ہائی کورٹس کے انتظامی کنٹرول کے تحت عدالتی صوابدید سے مشروط ہے۔

ملک بھر میں 3240 عدالتوں کے احاطوں اور 1272 جیلوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔  31دسمبر2025 تک کل 3.93 کروڑ (ضلع اور ذیلی عدالتوں میں2,95,33,143 اور ہائی کورٹس میں 97,89,552)معاملوں کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی ہے ۔  ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ویڈیو کانفرنسنگ پر نمٹائے جانے والے مقدمات (ورچوئل سماعت) کی تعداد ضمیمہ-1 میں دی گئی ہے ۔  ان نمبروں میں خاندانی عدالتوں میں نمٹائے جانے والے مقدمات بھی شامل ہیں ۔  تاہم ، فیملی کورٹس  میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات کے استعمال سے متعلق ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے اعداد و شمار کو الگ سے نہیں رکھا جاتا ہے ۔

معزز سپریم کورٹ کے ذریعہ منظور شدہ ‘عدالتوں کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے مثالی ضابطے’ تمام ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں نافذ کیے گئے ہیں ۔  اس کے علاوہ ، ملزم افراد ، گواہوں ، پولیس اہلکاروں ، استغاثہ ، سائنسی ماہرین ، قیدیوں وغیرہ کی ورچوئل پیشی اور شہادتوں کی سہولت کے لیےبین العمل  مجرمانہ انصاف سے متعلق نظام (آئی سی جے ایس) کے تحت 2024 میں نیائےشروتی ایپ لانچ کی گئی ہے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  معاملات کے  تصفیہ  میں تیزی لاتے ہوئے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوتی ہے ۔  آئی سی جے ایس کے دیگر ستونوں کے ساتھ نیائے شروتی کے موثر نفاذ اور انضمام کے لیے ، 20 ہائی کورٹس پہلے ہی نیائے شروتی جسے متعلق قواعد کو مطلع کر چکی ہیں ۔

ورچوئل سماعت انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے میں نمایاں طور پر مددگار ثابت ہوتی ہے۔  ویڈیو کانفرنسنگ کا استعمال کرتے ہوئے ، وکلا اور مدعی کسی بھی جگہ سے عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں ، اس طرح عدالتی کارروائی میں جسمانی پیشی سے وابستہ بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے اور کافی وقت اور رقم کی بچت ہوتی ہےاور پسماندہ مدعیوں اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد مستفید ہوتےہیں۔  اس کے ساتھ ہی وکیل مختصر نوٹس پر متعدد مقامات پر سماعتوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور گواہوں کو محفوظ مقامات سے پیش کیا جا سکتا ہے ۔

***

ضمیمہ-  I

ہائی کورٹس اور ضلع عدالتوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تصفیہ کیے گئے مقدمات کی تعداد:

نمبر شمار

ہائی کورٹ

ہائی کورٹس

ضلع عدالتیں

مجموعی تعداد

1

الہ آباد

249060

6673818

6922878

2

آندھرا پردیش

421307

1457401

1878708

3

بامبے

94493

310408

404901

4

کلکتہ

181591

185189

366780

5

چھتیس گڑھ

105175

459698

564873

6

دہلی

322201

7503131

7825332

7

گوہاٹی - اروناچل پردیش

3574

8779

12353

8

گوہاٹی - آسام

267767

547962

815729

9

گوہاٹی - میزورم

4294

13268

17562

10

گوہاٹی - ناگالینڈ

1477

1278

2755

11

گجرات

420087

234667

654754

12

ہماچل پردیش

186350

202660

389010

13

جموں و کشمیر اور لداخ

265337

598259

863596

14

جھارکھنڈ

225235

745304

970539

15

کرناٹک

1278460

192285

1470745

16

کیرالہ

280384

693555

973939

17

مدھیہ پردیش

697374

1172912

1870286

18

مدراس

1531620

479195

2010815

19

منی پور

55160

18811

73971

20

میگھالیہ

6930

77483

84413

21

اڑیسہ

359593

366450

726043

22

پٹنہ

278212

3275264

3553476

23

پنجاب اور ہریانہ

653089

3734523

4387612

24

راجستھان

254597

266506

521103

25

سکم

926

17890

18816

26

تلنگانہ

1531472

201818

1733290

27

تریپورہ

22535

42737

65272

28

اتراکھنڈ

91252

51892

143144

 

کل

9789552

29533143

39322695

 

*****

ش ح- م ش-اش ق

U.No. 1713

                                                       


(ریلیز آئی ڈی: 2223825) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil