سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وہیکل اسکریپنگ پالیسی اور روڈ سیفٹی کے اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 FEB 2026 7:08PM by PIB Delhi
ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گاڑیوں کی اسکریپنگ پالیسی کے تحت 30.01.2026 تک ان آر وی ایس ایف کے ذریعے کل 4,30,306 گاڑیوں کو اسکریپ کیا جا چکا ہے۔
وزارت خزانہ، اخراجات کے محکمے نے 22.05.2025 کو ایک مکتوب کے ذریعے ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد(ایس اے ایس سی آئی) 2025-26 کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ رہنما خطوط کے حصہ VI اے کے مطابق‘پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کرنے’ کے لیے مراعاتی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس سال کے لیے مختص کردہ ترغیبی رقم 2,000 کروڑ ہے، جو ’پہلے آئیے پہلے پائیے’ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ ترغیب کی رقم میں درج ذیل شامل ہیں:
- ریاست/ مرکز کے زیر کنٹرول کے زمرے کے لحاظ سے10 کروڑ روپے سے200 کروڑ روپے تک کی یک وقتی مراعات، نوٹیفکیشن نمبر( جی ایس آر ای 200) مورخہ 26.03.2025 کے مطابق اضافی موٹر وہیکل ٹیکس کی رعایت کے نوٹیفکیشن اور نفاذ سے منسلک ہیں۔
- رجسٹرڈ گاڑیوں کی اسکریپنگ سہولیات پر 15 سال سے زیادہ پرانی سرکاری گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کے لیے مراعات، جس میں ریاستیں (پچاس ہزار )50,000 روپے سے 1,50,000 (ایک لاکھ پچاس ہزار)روپے تک کے درجہ بند پیمانے پر فی گاڑی کی ترغیب کے لیے اہل ہیں، جو مالی سال کے دوران اسکریپ کی گئی سرکاری گاڑیوں کی تعداد سے منسلک ہیں۔
- III. غیر سرکاری گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کے لیے مراعات جس میں ریاستیں5,000 روپے سے 20,000 روپے تک کی فی گاڑی کی درجہ بندی کی مراعات کے لیے اہل ہیں، جو کہ ریاستی رجسٹرڈ گاڑیوں کی اسکریپنگ سہولیات پر اسکریپ کی جانے والی غیر سرکاری گاڑیوں کے حجم پر منحصر ہے۔
- ریاستیں فی آٹومیٹڈ ٹسٹنگ اسٹیشن(اے ٹی ایس) 5 کروڑ روپےسے9 کروڑ روپے تک کی مراعات حاصل کرنے کی اہل ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا اے ٹی ایس اعلی ترجیح والے ضلع میں قائم ہے یا کسی اور ضلع میں۔ ترغیبی رقم کا 25 فیصد کام کے اختصاص سے منسلک ہے، اور بقیہ 75 فیصد اے ٹی ایس کے آپریشن سے منسلک ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، اے ٹی ایس کے بروقت آپریشن کے لیے اضافی مراعات بھی فراہم کی جا سکتی ہیں۔
موٹر وہیکل ایکٹ-1988 کے سیکشن 162 کے تحت قانونی مینڈیٹ کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کے لیے کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم- 2025 کو(ای) ایس او 2015 کے ذریعے 05.05.2025 کو نوٹیفائیڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، عمل کے بہاؤ، مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار اور ذمہ داریوں اور اس کے نفاذ کے لیے معیاری آپریٹنگ طریق کار ( ایس او پی ایس) کی تفصیل دینے والی جامع رہنما خطوط(ای) ایس او 2489 مورخہ 04.06.2025 کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔ اسکیم کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- ہر متاثرہ کو1.5 لاکھ تک کا علاج فراہم کیا جائے گا، یہ حادثے کی تاریخ سے 7 دن کی زیادہ سے زیادہ حد کے ساتھ مشروط ہے۔ یہ علاج کور موٹر گاڑیوں کے سڑک حادثات میں ملوث متاثرین کے لیے دستیاب ہوگا۔
- ہر سڑک حادثے کے شکار کو زیادہ سے زیادہ مدت تک استحکام اور علاج فراہم کیا جائے گا۔
- III. غیر جان لیوا کیسز میں 24 گھنٹے اور جان لیوا کیسز میں 48 گھنٹے تک نامزد ہسپتالوں میں پولیس کی کارروائیوں پر منحصر ہے۔
- اس قانونی اسکیم کو مرکزی/ریاستی سطح کی کسی بھی دوسری اسکیم پر فوقیت حاصل ہوگی۔
- اس اسکیم کو دو موجودہ پلیٹ فارمز کے انضمام کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے: ای ڈی اے آر (الیکٹرانک ڈیٹیلڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ) جسے پولیس افسران حادثات کی اطلاع دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کا ٹی ایم ایس 2.0 (ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم) جو ہسپتالوں کے ذریعے علاج، کلیم جمع کرانے اور ادائیگیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ہسپتالوں کو موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ (ایم وی اے ایف) کے ذریعے معاوضہ دیا جا رہا ہے، جس کی مالی اعانت جنرل انشورنس کمپنیوں کے تعاون سے ان معاملات کے لیے کی جاتی ہے اور دیگر غیر بیمہ شدہ کیسوں کے لیے بجٹ کی مدد سے جہاں حادثے کا باعث بننے والی موٹر گاڑی کا بیمہ کیا جاتا ہے ۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں حادثات کے شکار علاقوں کو بہتر بنانے اور قومی شاہراہوں پر سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- حکومت قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بھیڑ کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کو اعلیٰ ترجیح دیتی ہے۔ حکومت نے ایسے ٹریفک بھیڑ والے علاقوں کے لیے فوری طور پر قلیل مدتی بہتری کے اقدامات جیسے روڈ مارکنگ، سائن بورڈز، کریش بیریئرز، روڈ اسٹڈز، ڈیوائیڈرز کی تنصیب، غیر مجاز ڈیوائیڈرز کی بندش، ٹریفک کنٹرول کے اقدامات وغیرہ کے لیے فوری طور پر قلیل مدتی بہتری کے اقدامات نافذ کیے ہیں۔ جنکشن کو بہتر بنانا، سڑکوں کو چوڑا کرنا، انڈر پاسز اور اوور پاسز کی تعمیر وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔
- روڈ سیفٹی آڈٹ (آر ایس اےایس) کو تمام قومی شاہراہوں (این ایچ ایس) کے لیے ڈیزائن، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے تمام مراحل پر تھرڈ پارٹی آڈیٹرز/ماہرین کے ذریعے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
- III. روڈ سیفٹی آفیسرز (آر ایس او) کو روڈ سیفٹی اور روڈ سیفٹی سے متعلق دیگر کاموں کی نگرانی کے لیے سڑک کی ملکیت رکھنے والی ایجنسیوں کے ہر علاقائی دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔
- ایکسپریس ویز اور قومی شاہراہوں پر اشارے لگانے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو بہتر نمائش اور آسان رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
- نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) الیکٹرانک ڈیٹیلڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ (ای-ڈی اے آر) پروجیکٹ کو چلاتا ہے تاکہ ملک بھر میں سڑک حادثات کے ڈیٹا کی رپورٹنگ، انتظام اور تجزیہ کرنے کے لیے ایک مرکزی ذخیرہ قائم کیا جا سکے۔
- روڈ سیفٹی کی الیکٹرانک مانیٹرنگ اور ان کے نفاذ کے لیے قواعد جاری کیے گئے ہیں۔ یہ ضابطے قومی شاہراہوں، ریاستی شاہراہوں اور اہم شاہراہوں پر ہائی رسک اور ہائی ڈینسٹی کوریڈورز میں الیکٹرانک انفورسمنٹ ڈیوائسز کی تنصیب کے لیے تفصیلی دفعات بیان کرتے ہیں۔
- جنکشن ایسے شہروں میں واقع ہیں جن کی آبادی 10 لاکھ سے زیادہ ہے اور ملک میں نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کے تحت آنے والے شہر۔
- نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہوں کی مکمل کوریڈورز پر واقع ٹول پلازوں پر پیرا میڈیکل اسٹاف/ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن/نرسوں کے ساتھ ایمبولینس کا انتظام کیا ہے۔
- سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے کیش لیس ٹریٹمنٹ اسکیم- 2025 کو 5 مئی 2025 کو نوٹیفائیڈ کیا گیا تھا۔ تفصیلی رہنما خطوط جس میں کام کے بہاؤ، اسٹیک ہولڈر کے لحاظ سے معیاری آپریٹنگ طریق کار اور واضح طور پر بیان کردہ کردار اور ذمہ داریاں 4 جون 2025 کو بھی نوٹیفائیڈ کی گئیں۔
- ‘راہ ویر اسکیم’ کے رہنما خطوط- جس کا مقصد اچھے نیک دل لوگوں کی حفاظت کرنا ہے جو نیک نیتی سے، رضاکارانہ طور پر اور کسی انعام یا معاوضے کی توقع کے بغیر جائے حادثہ پر کسی متاثرہ کو ہنگامی طبی یا غیر طبی امداد فراہم کرتے ہیں یا متاثرہ کو اسپتال منتقل کرتے ہیں، میں ترمیم کی گئی ہے۔ اسکیم کے مطابق ‘راہ ویر’ کے لیے انعام کی رقم5,000 روپےسے بڑھا کر25,000 روپےکر دی گئی ہے۔
یہ جانکاری مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن جے رام گڈکری نے ایوان بالا- راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ظ ا - ن م
UR No. 1677
(ریلیز آئی ڈی: 2223623)
وزیٹر کاؤنٹر : 16