وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت – کرغزستان مشترکہ اسپیشل فورسز مشق ‘خنجر’ آسام میں شروع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 5:36PM by PIB Delhi

بھارت اور کرغزستان کی مشترکہ اسپیشل فورسز مشق‘خنجر’کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز 4 تا 17 فروری 2026 کو میساماری، آسام میں ہو گیا ہے۔ مشق ‘خنجر’ ایک سالانہ تربیتی پروگرام ہے، جو بھارت اور کرغزستان میں متبادل طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس مشق کا پچھلا ایڈیشن مارچ 2025 میں کرغزستان میں ہوا تھا۔

بھارت کی فوج کی نمائندگی20 اہلکاروں پر مشتمل ایک دستہ کر رہا ہے جو پیراشوٹ رجمنٹ (اسپیشل فورسز) سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ کرغزستان کی نمائندگی اسی تعداد کے اہلکاروں سے ہوتی ہے جو ایل بروس اسپیشل فورسز بریگیڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس مشق کا مقصد شہری اور پہاڑی علاقوں میں انسداد دہشت گردی اور اسپیشل فورسز آپریشنز کے شعبے میں بہترین طریقہ کار اور تجربات کا تبادلہ ہے۔ مشق میں اسپائیننگ، پیچیدہ عمارت میں داخل ہونے  اور پہاڑی مہارت جیسی جدید اسپیشل فورسز کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

مشق ‘خنجر’ دونوں جانب کے لیے دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور بین الاقوامی دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ مشق بھارت اور کرغزستان کے علاقے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ج ا

U-1686

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2223604) وزیٹر کاؤنٹر : 7