وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے دیونیموری باقیات کی نمائش کا افتتاح کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 10:45AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے گنگارامایا مندر، کولمبو میں دیونیموری باقیات کی نمائش کا افتتاح کرنے پر سری لنکا کے صدر، محترم جناب انورا کمارا دسنائکے کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپریل 2025 میں سری لنکا کے اپنے دورے کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ باقیات سری لنکا لائی جائیں گی، تاکہ عوام کو انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا موقع حاصل ہو۔

جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور سری لنکا گہرے تہذیبی اور روحانی روابط سے جڑے ہوئے ہیں، جو صدیوں پر محیط مشترکہ وراثت اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے پروان چڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں دیونیموری باقیات کی نمائش دونوں ممالک کے درمیان دائمی روحانی رشتے کی علامت ہے۔

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کا لازوال پیغام—ہمدردی، امن اور ہم آہنگی—انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا اور سرحدوں کے پار اتحاد اور باہمی مفاہمت  کو فروغ دے گا۔

جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک الگ پیغام میں لکھا:

’’سری لنکا کے گنگارامایا مندر میں دیونیموری باقیات کی نمائش کا افتتاح کرنے پر صدر انورا کمارا دسنائکے کا شکریہ۔

اپریل 2025 میں میرے دورے کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ باقیات سری لنکا آئیں گی، تاکہ عوام انہیں نذرانہ عقیدت پیش کر سکیں۔ ہمارے ممالک گہرے تہذیبی اور روحانی روابط سے جڑے ہیں۔ بھگوان بدھ کا لازوال پیغام—ہمدردی، امن اور ہم آہنگی—انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے۔

@anuradisanayake‘‘

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2222243&reg=3&lang=1

****

 

(ش ح ۔م  ش ع۔ ع د)

U. No. 1688


(ریلیز آئی ڈی: 2223600) وزیٹر کاؤنٹر : 12