تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کوآپریٹو سیکٹر کی پہلی ٹیکسی سروس "بھارت ٹیکسی" کا آغاز کریں گے


عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'سہکار سے سمردھی' کے وژن سے متاثر ہوکر ، بھارت ٹیکسی شہریوں پر مرکوز نقل و حرکت کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی

سارتھی ہی مالک کے وژن پر مبنی بھارت ٹیکسی میں سارتھی شراکت دار بھی ہوں گے

بھارت ٹیکسی کی 'سارتھی دیدی' پہل خواتین کی حفاظت کی طرف ایک مضبوط قدم ہے

اب تک تین لاکھ سے زائد ڈرائیور بھارت ٹیکسی سے منسلک ہو چکے ہیں؛ پلیٹ فارم پر روزانہ 10,000 سے زیادہ رائیڈز مکمل کی جا رہی ہیں

بھارت ٹیکسی کے سافٹ لانچ سے اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سارتھیوں کو پروگرام کے دوران اعزاز سے نوازا جائے گا؛ انہیں شیئر سرٹیفکیٹس فراہم کیے جائیں گے اور حادثاتی بیمہ نیز خاندانی صحت بیمہ دیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 4:37PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب  امِت شاہ 05 فروری 2026 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ہندوستان کے پہلے کوآپریٹو پر مبنی رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم بھارت ٹیکسی کا افتتاح کریں گے۔ یہ اقدام عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سہکار سے سمردھی کے عین مطابق ہے اور حکومتِ ہند کی جانب سے کوآپریٹو شعبے کو مضبوط بنانے اور جامع، شہری مرکز نقل و حرکت کے حل کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کےو زیر جناب امِت شاہ کی قیادت میں وزارتِ تعاون ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سماجی تحفظ کو فروغ دینے اور نچلی سطح پر معاشی شمولیت کو مستحکم کرنے کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر کوآپریٹوز کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ بھارت ٹیکسی کو نقل و حرکت کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جس میں ڈرائیوروں—جنہیں سارتھی کہا جاتا ہے—کو ملکیت، آپریشنز اور قدر کی تخلیق کے مرکز میں رکھا گیا ہے، اس طرح انہیں استحصالی ایگریگیٹر پر مبنی ماڈلز سے آزادی فراہم کی گئی ہے۔

اس پروگرام کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چھ سارتھیوں کو کوآپریٹو پر مبنی نقل و حرکت کے ماحولیاتی نظام میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ معزز وزیر ان سارتھیوں کو شیئر سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے، جس سے سارتھی ہی مالک کے بنیادی اصول کو مزید تقویت ملے گی۔ ہر معزز سارتھی کو پانچ لاکھ روپے (روپے5 لاکھ) کا ذاتی حادثاتی بیمہ اور پانچ لاکھ روپے (روپے5 لاکھ) کا خاندانی صحت بیمہ فراہم کیا جائے گا، جو ڈرائیوروں کی فلاح و بہبود اور طویل مدتی سماجی تحفظ کے لیے بھارت ٹیکسی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر آپریشنل انضمام، ڈیجیٹل بااختیاری، تحفظ اور خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے اہم سرکاری اور نجی شراکت داروں کے ساتھ نو مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یوز) بھی تبادلہ کی جائیں گی۔

بھارت ٹیکسی ہندوستان کا پہلا کوآپریٹو کی قیادت میں قائم رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم ہے، جو ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 2002 کے تحت رجسٹرڈ ہے، اور اسے 6 جون 2025 کو قائم کیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم صفر کمیشن اور سرج فری قیمتوں کے ماڈل پر کام کرتا ہے، جس میں منافع کی براہِ راست تقسیم ڈرائیوروں کو کی جاتی ہے، اور یہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر مبنی ایگریگیٹر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ایک دیسی متبادل پیش کرتا ہے۔

بھارت ٹیکسی سارتھیوں کے لیے صحت بیمہ، حادثاتی بیمہ، ریٹائرمنٹ بچت اور ایک مخصوص ڈرائیور سپورٹ نظام کے ذریعے سماجی تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔ دہلی میں سات اہم مقامات پر سپورٹ مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم فوری ہنگامی امداد، تصدیق شدہ رائیڈ ڈیٹا فراہم کرتا ہے اور ڈرائیوروں کو کسی بھی قسم کی اجارہ داری شرط کے بغیر دیگر پلیٹ فارمز پر کام کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے فروغ کے لیے بائیک دیدی جیسے اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت اب تک 150 سے زائد خواتین ڈرائیورز بھارت ٹیکسی سے منسلک ہو چکی ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے بھارت ٹیکسی دنیا کا پہلا اور سب سے بڑا کوآپریٹو پر مبنی رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم اور دنیا کا سب سے بڑا ڈرائیور ملکیتی موبیلٹی پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے تین لاکھ سے زائد ڈرائیور منسلک ہو چکے ہیں، ایک لاکھ سے زیادہ صارفین رجسٹرڈ ہیں، اور دہلی-این سی آر اور گجرات میں روزانہ دس ہزار سے زائد رائیڈز مکمل کی جا رہی ہیں۔ اب تک تقریباً دس کروڑ روپے (روپے10 کروڑ) براہِ راست ڈرائیوروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

آنے والے برسوں میں بھارت ٹیکسی کا ہدف ہے کہ اگلے دو برسوں کے اندر ملک کی تمام ریاستوں اور شہروں میں اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرے، ہر ریاست میں مخصوص سپورٹ مراکز قائم کرے، ڈرائیوروں کے سماجی تحفظ کو مزید مستحکم کرے، اور قومی ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر کے ساتھ گہرے انضمام کے ذریعے ایک پائیدار، جامع اور کوآپریٹو پر مبنی نقل و حرکت کا ماحولیاتی نظام تیار کرے۔

اس افتتاحی پروگرام میں ملک کے مختلف خطوں سے 1,200 سے زائد سارتھیوں کی شرکت متوقع ہے، جو اس پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی قومی رسائی اور کوآپریٹو پر مبنی موبیلٹی ماڈل پر ڈرائیوروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

 

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-1618​​​​​​​


(ریلیز آئی ڈی: 2223407) وزیٹر کاؤنٹر : 4