عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
معیاری زبان کے کاغذ سے استثنی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 FEB 2026 4:04PM by PIB Delhi
سول سروسز امتحان (سی ایس ای) ہر سال یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) کے ذریعےمحکمے کی جانب سے نوٹیفائیڈ سی ایس ای قوائد کے مطابق منعقد کیا جاتا ہے۔ سی ایس ای قواعد-2025 کے مطابق، بھارتی زبان پر مبنی پیپر اے اُن امیدواروں کے لیے لازمی نہیں ہے جو اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور سکم کے ریاستی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
سی ایس ای قواعد ایک متحرک اور مسلسل ارتقاء پذیر فریم ورک کا حصہ ہیں۔ ملک بھر کے امیدواروں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت مسلسل اصلاحات اور اصلاحی اقدامات کرتی رہتی ہے۔
یہ معلومات یونین مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم اور وزیر مملکت برائے پرائم منسٹر آفس، پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور اسپیس، ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں دی۔
********
(ش ح۔ ت ف۔ت ا)
UR-1599
(ریلیز آئی ڈی: 2223327)
وزیٹر کاؤنٹر : 9