زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
حکومت کی جانب سے عالمی تجارت میں بھارت کا حصہ بڑھانے کے لیے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کی کوششیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 8:08PM by PIB Delhi
حکومت زراعت اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ مالی سال 25-2024 کے دوران ان مصنوعات کی مجموعی برآمدات 51.9 ارب امریکی ڈالر رہیں۔
زرعی اجناس کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے محکمۂ تجارت کے تحت ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) مختلف اقدامات اور اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ ان میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی، اختراعی اور خودکار مشینری کو اپنانا، ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری کی حوصلہ افزائی، معیار میں بہتری، منڈیوں کی ترقی اور افرادی قوت کو تربیت دینے کے پروگرام شامل ہیں، تاکہ اعلیٰ قدر والی مصنوعات میں سرمایہ کاری بڑھے اور عالمی منڈیوں میں بھارت کی رسائی وسیع ہو۔
محکمۂ تجارت، اے پی ای ڈی اے کے ذریعے اپنے مالی امدادی منصوبے (ایف اے ایس) کے تحت ملک بھر کے رکن برآمد کنندگان کو مقررہ مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس اسکیم کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں:
- برآمداتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی
- معیار کی بہتری
- منڈیوں کی ترقی
مالی معاونت سے متعلق رہنما اصول اے پی ای ڈی اے کی ویب سائٹ www.apeda.gov.in پر “اسکیم” ٹیب کے تحت دستیاب ہیں۔
یہ اطلاع آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U : 1555 )
(ریلیز آئی ڈی: 2222849)
وزیٹر کاؤنٹر : 7