شہری ہوابازی کی وزارت
ایئر انڈیا کے بوئنگ بی 8-787 طیارہ وی ٹی-اے این ایکس میں فیول کٹ آف سوئچ کی مبینہ خرابی سے متعلق خبر پر وضاحتی بیان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 5:27PM by PIB Delhi
یکم فروری 2026کو ایئر انڈیا کے بی 8-787 طیارہ وی ٹی-اے این ایکس نے فلائٹ اے آئی 132 (لندن-بنگلور) آپریٹ کی۔ لندن میں انجن اسٹارٹ کے دوران عملے نے دو مرتبہ مشاہدہ کیا کہ ہلکے عمودی دباؤ کی صورت میں فیول کنٹرول سوئچ “رن” پوزیشن میں مضبوطی سے لاک نہیں ہو رہا تھا۔ تیسری کوشش پر سوئچ درست طور پر “رن” میں لاک ہوگیا اور اس کے بعد مستحکم رہا۔مزید کارروائی جاری رکھنے سے قبل عملے نے فزیکل طور پر تصدیق کی کہ سوئچ مکمل اور مضبوط انداز میں “رن” پوزیشن میں لاک ہے۔ انجن اسٹارٹ کے دوران یا اس کے بعد کسی بھی وقت انجن کے پیرامیٹرز میں کوئی غیر معمولی تبدیلی، کوئی وارننگ، احتیاطی اشارہ یا متعلقہ سسٹم پیغام سامنے نہیں آیا۔آپریٹنگ کریو ممبر کو اس مشاہدے سے آگاہ کیا گیا، سوئچ کے ساتھ غیر ضروری رابطے سے گریز کیا گیا اور باقی پرواز کے دوران انجن کی کارکردگی اور الرٹنگ سسٹمز پر عملے نے قریبی نظر رکھی۔ پرواز بغیر کسی واقعے کے کامیابی سے مکمل ہوئی۔
بنگلورو میں لینڈنگ کے بعد عملے نے پی ڈی آر میں خرابی کی اطلاع دی۔ ایئر انڈیا نے مزید رہنمائی کے لیے معاملہ میسرز بوئنگ کے سپرد کر دیا۔ میسرز بوئنگ کی جانب سے فیول کنٹرول سوئچ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تجویز کردہ معائنوں کی بنیاد پر میسرز ایئر انڈیا انجینئرنگ نے مشاہدہ کیا کہ’’بائیں اور دائیں دونوں سوئچ کی جانچ کی گئی اور انہیں تسلی بخش پایا گیا۔ لاکنگ ٹوتھ/پاول مکمل طور پر اپنی جگہ پر فٹ تھا اور رن سے کٹ آف میں نہیں پھسل رہا تھا۔ بیس پلیٹ کے متوازی پوری قوت لگانے پر بھی سوئچ محفوظ رہا۔ تاہم غلط سمت میں بیرونی دباؤ ڈالنے پر، زاویہ دار بیس پلیٹ کی وجہ سے انگلی یا انگوٹھے سے غلط انداز میں دبانے پر سوئچ آسانی سے رن سے کٹ آف میں منتقل ہو سکتا ہے۔‘‘
مزید برآں، بوئنگ سے موصولہ مواصلات کی بنیاد پر متعلقہ فیول کٹ آف سوئچ، نصب کیے جانے والے فیول کنٹرول یونٹ اور ایک دوسرے طیارے کے فیول کٹ آف سوئچ پر تجویز کردہ طریقۂ کار کے مطابق پل-ٹو-ان لاک فورس کی جانچ کی گئی۔ تمام صورتوں میں پل-ٹو-ان لاک فورس مقررہ حدود کے اندر پائی گئی۔ یہ معائنہ ڈی جی سی اے کے افسران کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کا بھی بوئنگ کی تجویز کردہ ہدایات کی روشنی میں تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا طریقۂ کار درست نہیں ہے۔
ایئرلائن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے عملے کے ارکان کو فیول کٹ آف سوئچ کے استعمال کے لیے بوئنگ کی جانب سے تجویز کردہ طریقۂ کار سے آگاہ کرے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U :1527 )
(ریلیز آئی ڈی: 2222792)
وزیٹر کاؤنٹر : 7