دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وِکست بھارت گارنٹی برائے روزگار و اجیویکا مشن کے تحت اجرتی شرحیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 FEB 2026 6:04PM by PIB Delhi

وکست بھارت-گارنٹی برائے روزگار اور اجیویکامشن گرامین (وی بی-جی آر اے ایم جی) ایکٹ، 2025 کے سیکشن 10 کے مطابق، مرکزی حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے اس ایکٹ کے مقصد کے لیے اجرت کی شرح واضح کر سکتی ہے، جو اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے دستی کام پر لاگو ہوگی۔ اس طرح نوٹیفائی کی گئی اجرت کی شرح موجودہ اجرت کی شرح سے کم نہیں ہوگی، جیسا کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، 2005 کی دفعہ 6 کے تحت نوٹیفائی کی گئی ہے۔ ایکٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت سیکشن 10 کے مطابق اجرت کی شرح نوٹیفائی نہیں کرتی، اس وقت مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، 2005 کے سیکشن 6 کے تحت نوٹیفائی کی گئی اجرت کی شرح اس ایکٹ کے تحت آنے والے علاقوں میں لاگو رہے گی۔

ایکٹ کے سیکشن 4 کی ذیلی دفعہ (3) میں مقرر کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر یا کسی بھی صورت میں کام کی تکمیل کے پندرہ دن بعد روزانہ کی اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں، ایکٹ کے شیڈول II کے پیرا 6 کے مطابق، اگر اجرت کی ادائیگی مسٹر رول کی بندش کی تاریخ سے پندرہ دن کے اندر نہ کی جائے، تو اجرت کے حقدار تاخیر کے معاوضے کے لیے مستحق ہوں گے۔

یہ معلومات دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

***

UR-1537

(ش ح۔اس ک  )

 


(ریلیز آئی ڈی: 2222790) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu