دیہی ترقیات کی وزارت
ڈی اے وائی–این آر ایل ایم کے تحت سیلف ہیلپ گروپ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 6:02PM by PIB Delhi
دسمبر 2025 تک دین دیال انتیودیا یوجنا–نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن (ڈی اے وائی–این آر ایل ایم) کے تحت 90.91 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کے ذریعے 10.05 کروڑ دیہی گھرانوں کو منظم اور متحرک کیا جا چکا ہے۔
برانچ کی سطح پر بینک سخیوں کی تعیناتی سے اس اسکیم کے تحت ایس ایچ جی–بینک روابط کو نمایاں طور پر تقویت ملی ہے۔ بینک سخیاں بینک سے منسلک کیے جانے کے لیے اہل سیلف ہیلپ گروپس کی شناخت، قرض کی درخواستوں کی تیاری اور جمع کرانے میں سہولت فراہم کرنے، قرضوں کی جانچ اور اضافے سے متعلق معاملات میں تعاون، اور ماہانہ بنیاد پر زیر التواء قرض تجاویز کی باقاعدہ نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ، سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے حاصل کیے گئے بینک قرضوں کی بروقت اور باقاعدہ ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر بینک برانچ میں کمیونٹی بیسڈ ریکوری میکانزم (سی بی آر ایم) کو ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔
تاحال 50,548 بینک سخیوں کی تعیناتی عمل میں آ چکی ہے، جنہوں نے اجتماعی طور پر اسکیم کے آغاز 2013-14 سے اب تک خواتین پر مشتمل سیلف ہیلپ گروپس کو 12.18 لاکھ کروڑ روپے کے ادارہ جاتی بینک قرض تک رسائی دلانے میں مدد فراہم کی ہے، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں مالی شمولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام (ایس وی ای پی) کے تحت، دسمبر 2025 تک ڈی اے وائی–این آر ایل ایم کے انٹرپرینیورشپ جزو کے ذریعے مجموعی طور پر 5.88 لاکھ کاروباری اداروں کو معاونت فراہم کی گئی ہے۔
یہ جانکاری آج دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کی۔
***
UR-1535
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2222776)
وزیٹر کاؤنٹر : 8