وزارت خزانہ
حکومت نے بیگیج رولز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نیا کسٹم بیگیج(ڈکلیئریشن اور پروسیسنگ)کا ضابطہ ، 2026 اور ماسٹر سرکلر بھی جاری کیا
نئے ضابطوں سے طریقہ کار آسان ہوں گے ، شفافیت میں اضافہ ہوگا ، الیکٹرانک اور پیشگی اعلانات کی سہولت ملےگی اور ہموار کلیئرنس یقینی ہوگی
نئی تبدیلیوں سے جنرل فری الاؤنس میں اضافہ ہوگا ؛ رہائشی فوائد کی منتقلی ؛ زیورات کے لیے خصوصی الاؤنس ؛ عارضی درآمد/دوبارہ درآمد کی نئی دفعات ؛ ایک لیپ ٹاپ (18 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے) اور پالتو جانوروں کی ڈیوٹی فری درآمد ؛ اور مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 FEB 2026 9:58PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے بیگیج رولز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ نئے کسٹم بیگیج (ڈکلیئریشن اور پروسیسنگ)کا ضابطہ، 2026 اور ماسٹر سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے ۔ یہ اقدامات بین الاقوامی مسافروں کے لیے اور نئے معاشی حالات ، سفر کے بڑھتے ہوئے حجم اور مسافروں کی توقعات کے مطابق آسان اور ترمیمی دفعات کی عکاسی کرتے ہیں ۔ ان تبدیلیوں کو متعلقہ فریقوں بشمول وزارتوں ، ہوائی اڈے کے آپریٹروں کی رائے اور مسافروں کے ساتھ مشاورت سےنافذ کیا گیا ہے ۔ ان ضابطوں سے طریقہ کار آسان ہوں گے ، شفافیت میں اضافہ ہوگا ، الیکٹرانک اور پیشگی اعلانات کی سہولت ملےگی اور ہموار کلیئرنس کو یقینی بنایاجائےگا۔
نمایاں خصوصیات
- جنرل فری الاؤنس میں اضافہ:
- نظر ثانی شدہ ضوابط سےموجودہ دور کے سفری حقائق کے مطابق ڈیوٹی فری الاؤنس میں اضافہ ہوتا ہے ، جن کے ذریعےمسافروں کے مختلف زمروں کے استحقاقات پر حسب ذیل طور پرنظر ثانی کی گئی ہے:
|
نمبرشمار
|
مسافروں کا زمرہ
|
ڈیوٹی فری الاؤنس
|
|
1.
|
ریزیڈنٹ
|
75,000/-
|
|
2.
|
ہندوستانی نژاد سیاح
|
75,000/-
|
|
3.
|
سیاحتی ویزا کے علاوہ دیگر درست ویزاوالے غیر ملکی باشندے
|
75,000/-
|
|
4.
|
غیر ملکی سیاح
|
25,000/-
|
|
5.
|
عملہ کے ارکان
|
2,500/-
|
- زمینی سرحدوں سے آنے والے مسافروں کے لیے کوئی جنرل ڈیوٹی فری الاؤنس نہیں ہے ۔
(iii) رہائشی فوائد کی منتقلی:
- 12 ماہ تک: 1.5 لاکھ روپے
- 1-2 سال: 3 لاکھ روپئے
- 2 سال سے زیادہ:7.5 لاکھ روپے
رہائش کےلحاظ سے فوائد کی منتقلی کو بھی آسان اور جدید بنایا گیا ہے جس میں ڈیوٹی فری اشیاء کی صرف ایک معقول فہرست بنائی گئی ہے ، جس میں اہلیت کے مطابق مجموعی قیمت کی حد ملحوظ ہے ۔ تفصیلات نئے بیگیج رولز 2026 میں فراہم کی گئی ہیں ۔
)ضوابط کا لنک: (https://taxinformation.cbic.gov.in/view-pdf/1010571/ENG/Notifications
.2زیورات کے لیے خصوصی الاؤنس صرف وزن کی بنیاد پرطے کیا گیا ہے،جس سےپہلے کے فرسودہ ویلیو کیپ کے نظام کو ہٹا دیا گیا ہے ، جس کے تحت وطن واپس آنے والے ہندوستانی نژاد اہل باشندوں/سیاحوں (ایک سال سے زیادہ بیرون ملک رہنے کے بعد)کو خالص وزن کی بنیاد پر ڈیوٹی فری زیورات لانےکی اجازت دی گئی ہے ۔
خواتین: 40 گرام تک ؛
خواتین کے علاوہ دیگرافراد: 20 گرام تک
.3عارضی درآمد/دوبارہ درآمد کی نئی دفعات:
ملک میں داخل ہونے یا ملک سے جانے کے وقت بلارکاوٹ کلیئرنس اور سامان کی غیر ضروری تحویل سے بچنے کے لیے سامان کی عارضی نقل و حمل کے واسطے عارضی بیگیج امپورٹ سرٹیفکیٹ یا عارضی ایکسپورٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی سہولت کا تصور پیش کیا گیا ہے ۔
.4مجموعی رعایتیں:
ضوابط میں ایک لیپ ٹاپ (18 سال سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے) اور پالتو جانوروں کی ڈیوٹی فری درآمد شامل ہے۔
.5 نئے کسٹم بیگیج (ڈکلیئریشن اور پروسیسنگ)کاضابطہ ، 2026 اور ماسٹر سرکلر پہلے کے 35 سرکلرز کو یکجاکرکے اور نظر ثانی کرکےمرتب کیا گیا ہے، جو نئے ضوابط کے عمل درآمد کی واضح تفصیلات فراہم کرتے ہیں ۔
)ضابطوںکا لنک: ( https://taxinformation.cbic.gov.in/view-pdf/1010572/ENG/Notifications
) سرکلر کالنک: ( https://taxinformation.cbic.gov.in/view-pdf/1003304/ENG/Circulars
.6مسافروں کی سہولت
نظر ثانی شدہ فریم ورک ڈیوٹی فری کی اعلی حد ،قلیل وقفے کی تحویل ، ڈیجیٹل اور آسان پروسیس ، مسافروں کی سہولت کوبہتر کرنے کے لیے آسان طریقہ کار پر مرکوز ہے ، جبکہ کسٹم ڈھانچوں میں یکساں نفاذ کے ذریعے عالمی سطح پرمربوط اور سیاحت کے موافق مقام کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے ۔
****
ش ح۔ م ش ع ۔ ش ا
U NO: 1478
(ریلیز آئی ڈی: 2222450)
وزیٹر کاؤنٹر : 7