وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ایڈونچر ٹورزم کا فروغ اور اس کی حفاظت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 4:03PM by PIB Delhi

لوک سبھا میں آج ثقافت اور سیاحت کےمرکزی  وزیر جناب  گجیندرسنگھ شیکھاوت نے تحریری جواب میں بتایا کہ ایڈونچر ٹورزم، اور ایڈونچر ٹورزم مقامات  کی حفاظت اور سہولت کو بڑھانا سمیت سیاحتی ترقی اور اس کا فروغ  بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں اور مرکزی علاقوں  کی ذمہ داری ہے۔

بھارت کو ایڈونچر ٹورزم کے لیے ایک ترجیحی عالمی مقام کے طور پر پیش کرنے کے لیے، وزارت سیاحت نے ایڈوینچر سیاحت کیلئے قومی حکمت عملی وضع کی ہے۔ یہ حکمت عملی، ایڈونچر مقامات کی ترقی، ایڈونچرسیاحت میں حفاظت، ہنر کی ترقی، صلاحیت سازی اور مارکیٹنگ پر مرکوز ہے۔

وزارت سیاحت اپنے علاقائی سیاحتی دفاتر کے ذریعے اور ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے قریبی تعاون سے رسپانسبل ایڈونچر ٹورازم گائیڈ کورس بھی کراتی ہے۔

وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ساتھ مل کر ایڈونچر سیفٹی گائیڈلائنز تیار کی ہیں، جس کا مقصد بھارت میں ایڈونچر ٹورزم کے شعبے میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور معیاری فریم ورک قائم کرنا ہے۔ یہ ہدایات تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو بھیجی گئی ہیں تاکہ وہ ان پر عمل درآمد کریں اور حفاظتی پروٹوکولز کی تیاری یا اپ ڈیٹ کریں۔

تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام ایڈونچر سے متعلق سرگرمیوں پر سخت نگرانی رکھیں اور تمام آپریٹرز کے لیے حفاظتی قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کے اصولوں کی سخت پابندی کو یقینی بنائیں۔

****

ش ح۔ ع ح ۔ت ا

U-NO-1445


(ریلیز آئی ڈی: 2222199) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी