وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

بجٹ 2026 میں آیوش کو بھارت کے مربوط حفظان صحت کے وژن کے مرکز میں رکھا گیا ہے


آیوش کے مرکزی وزیر  مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ آیوش نے  وزیر اعظم کی قیادت میں غیر معمولی ادارہ جاتی ترقی اور عالمی شناخت حاصل کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 1:09PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی آیوش کی وزارت کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور  صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیرِ مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے بجٹ کے انقلابی اعلانات پر عالیجناب وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی اور وزیرِ خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ان اعلانات کو ہندوستان کے روایتی نظامِ طب کے لیے ایک بڑا فروغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے 'آیوش'  کے ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔

1.gif

حالیہ پیش کئے گئے بجٹ کو “دوراندیش اور مستقبل پر مرکوز” قرار دیتے ہوئے آیوش مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ایک جامع، شمولیاتی اور عالمی معیار کے مطابق صحت کا نظام بنایا جائے، جس میں آیوش مربوط صحت کے ایک اہم ستون کے طور پر موجود رہے۔

اپنی بجٹ تقریر میں  وزیر خزانہ نے آیوش میں تعلیم، تحقیق، معیار کی یقین دہانی، عالمی قیادت، طبی اہمیت کی حامل سیاحت اور ہنر مند افرادی قوت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدامات بھارت کے اس عزم کو مضبوط کرتے ہیں کہ روایتی طب کو نہ صرف احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا ایک کلیدی محرک بنایا جائے بلکہ اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں قیادت کے لیے بھی اس کی اہمیت تسلیم کی جائے۔

2.gif

اس بجٹ کی تاریخی جھلک کی ایک تجویز یہ ہے کہ تین نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹس آف آیورویدا (اے آئی آئی اے) قائم کیے جائیں، تاکہ اعلیٰ معیار کی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم و تربیت، جدید تحقیق اور تیسری سطح کی طبی سہولیات کو وسعت دی جا سکے۔ موجودہ قومی اداروں کی کامیابی  کو ذہن میں رکھتے ہوئے، توقع ہے کہ یہ ادارے علمی معیار کو بلند کریں گے اور پورے ملک میں شواہد پر مبنی مربوط دیکھ بھال کے طریقہ کار کو مضبوط کریں گے۔

بجٹ میں آیوش فارمیسیز اور ادویات کی جانچ لیبارٹریوں کو اعلیٰ سرٹیفیکیشن معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اس قدم سے مصنوعات کے معیار، صارفین کے اعتماد اور برآمدات کی تیاری میں بہتری آئے گی، جبکہ ادویاتی پودوں کی کاشت کرنے والے کسانوں اور پروسیسنگ و مینوفیکچرنگ میں شامل چھوٹے و درمیانے  درجے کاروبار (ایم ایس ایم ای) کو بھی مدد فراہم ہوگی۔

3.gif

بھارت کی عالمی قیادت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، جام نگر میں موجود صحت کی عالمی تنظیم کا روایتی طب کےمرکز کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ تحقیقی تعاون، بین الاقوامی تربیت اور پالیسی مکالمے کو مزید گہرا کیا جا سکے۔یہ اقدام بھارت کو روایتی طب کے عالمی علم کا مرکز بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

معاشی یکجہتی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، آیوش سینٹرز پانچ مجوزہ علاقائی میڈیکل ویلیو ٹورزم مراکز کا حصہ بنیں گے، جو جدید طبی علاج کے ساتھ روایتی علاج، ویلنس سروسز اور بحالی کی معاونت کو یکجا کرنے والے مربوط صحت کے مراکز قائم کریں گے۔ توقع ہے کہ اس قدم سے آیوش کے معالج، تھراپسٹ، یوگا ٹرینرز، اور متعلقہ پیشہ ور افراد کے لیے وسیع پیمانے پر روزگار پیدا ہوگا۔

این ایس کیو ایف کے مطابق کیئر گیور تربیتی پروگراموں میں یوگا اور ویلنس مہارتوں کو شامل کرناجس کا ہدف آئندہ سال 1.5 لاکھ کیئر گیورز ہے،آیوش سے متعلق مہارتوں کو بڑھتی ہوئی کیئر اکنامی میں مرکزی حیثیت فراہم کرے  گا اور بچاؤ اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو مزید مضبوط کرے گا۔

جناب جادھو نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، معزز وزیرِ اعظم کی قیادت میں آیوش نے بے مثال ادارہ جاتی ترقی، عالمی سطح پر پہچان، ڈیجیٹل توسیع اور تحقیقی پیش رفت دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’یہ بجٹ اسی مضبوط بنیاد پر استوار کیا گیا ہے،جو توسیع سے استحکام، معیار کی بہتری اور عالمی انضمام کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ ایک ایسا فیصلہ کن لمحہ ہے جہاں روایتی ادویات کو محض ایک متبادل کے طور پر نہیں، بلکہ ہندوستان کے مستقبل کے نظامِ صحت کے ایک لازمی حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔‘‘

وزیر موصوف نے وسیع اقتصادی اثرات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات صحت کی پالیسی کو دیہی روزگار، برآمدات کی نمو، نوجوانوں کی ملازمت اور کاروبار کے فروغ کے ساتھ جوڑتے ہیں جس سے بھارت کی عالمی سطح پر ثبوت پر مبنی جامع صحت کی دیکھ بھال کی قیادت مزید مستحکم ہوتی ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ کی مستقل حمایت اور دور اندیشانہ نقطہ نظر پر شکر ادا کیا اور کہا کہ یہ بجٹ بھارت میں مربوط صحت کے نظام کو باقاعدہ بنانے کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم ہے، تاکہ ایک صحت مند، خود کفیل اور عالمی سطح پر معتبر بھارت کا قیام ممکن ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U-1424

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2222066) وزیٹر کاؤنٹر : 52