سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجٹ 27-2026: دویانگ جن اور بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے میں اے ایل آئی ایم سی او سب سے آگے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 8:18PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2026-27 دیویانگ جن اور بزرگ شہریوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کے ایجنڈے کے مرکز میں رکھ کر جامع ترقی اور وکست بھارت کے لیے حکومت ہند کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای) اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کی قیادت میں آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی ایم سی او) کو ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی معاون ٹیکنالوجیز اور خدمات تک رسائی بڑھانے میں اہم کردار سونپا گیا ہے۔

بجٹ 2026-27 میں ایل آئی ایم سی او

بجٹ میں، نئی اعلان کردہ دویانگ سہارا یوجنا کے ذریعے، اعلیٰ معیار کے معاون آلات کی پیداوار کو بڑھانے، تحقیق اور ترقی کو گہرا کرنے اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجیز کو مصنوعات کے ڈیزائن اور خدمات میں مربوط کرنے کے لیے ایل آئی ایم سی او کی مدد کرنے کی تجویز ہے۔  یہ توجہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے وسیع تر وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور اس کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دویانگ جن اور بزرگ شہریوں کو جدید معاون حل تک بروقت ، قابل اعتماد اور سستی رسائی حاصل ہو۔

دویانگ سہارا یوجنا کے تحت، معاون مصنوعات کے پورٹ فولیو میں نقل و حرکت کے آلات، کم بصارت اور کم سماعت والے آلات، ای-بریل ریڈرز، اسمارٹ سماعت کے آلات اور علمی معاون حل شامل ہوں گے، جو متنوع فعال ضروریات کے مطابق ہوں گے۔  ایل آئی ایم سی او کو معاون ٹیکنالوجی میں اختراع اور معیار کے لیے ایک قومی مرکز کے طور پر قائم کرکے، بجٹ کا مقصد درآمدی انحصار کو کم کرنا، گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور اس اہم سماجی شعبے میں ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

بجٹ میں موجودہ پردھان منتری دویاشا ویوشری کیندروں (پی ایم ڈی وی کے) کو مضبوط کرنے اور دویانگ جن اور بزرگ شہریوں کے لیے خوردہ طرز کے مراکز کے طور پر معاون ٹیکنالوجی مارٹس کے قیام اور جدید کاری میں تعاون کرنے کی بھی تجویز ہے۔  فی الحال ایل آئی ایم سی او 100 پی ایم ڈی وی کے چلا رہاہے۔ یہ قابل رسائی مراکز مستفیدین کو وقار ، باخبر انتخاب اور پیشہ ورانہ مشاورت کے ساتھ مناسب آلات کو دیکھنے ، آزمانے اور حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے، اس طرح جدید ترین ٹیکنالوجی اور صارفین کے درمیان آخری میل کے فرق کو ختم کریں گے۔

مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ دویانگ جن کوشل یوجنا اور دویانگ سہارا یوجنا کے دہرے اقدامات باوقار ذریعۂ معاش اور اعلیٰ معیار کے معاون آلات دونوں کے ذریعے دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے جامع نقطۂ نظر کی عکاسی کرتے ہیں ۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے، سماجی انصاف کی وزارت، حکومت کی قابل رہنمائی کے تحت ، اے ایل آئی ایم سی او پہلے ہی جدید کاری ، ڈیجیٹل تبدیلی اور خدمات کے معیار کو بڑھانے کی راہ پر گامزن ہے اور بجٹ 2026-27 کے التزامات ان کوششوں کو تیز کریں گے۔  حکومت، اے ایل آئی ایم سی او اور سول سوسائٹی کے درمیان مضبوط شراکت داری ایک جامع، قابل رسائی اور بااختیار ہندوستان کی تعمیر کے قومی عزم کی علامت ہے جہاں دویانگجن اور بزرگ شہریوں کو وکست بھارت کی طرف سفر میں مساوی اسٹیک ہولڈرز کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

********

 (ش ح ۔ ک ح۔رض)

U. No. 1405

 


(ریلیز آئی ڈی: 2222049) وزیٹر کاؤنٹر : 35
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Odia