ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ 2026-27 — وزیرِ اعظم مودی کی قیادت میں فارما شعبے کے لیے ایک نیا دور: مرکزی وزیر جناب جے پی نڈّا


بجٹ ’ترقی یافتہ اور خودکفیل بھارت‘ کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کا عکاس: وزیرِ مملکت محترمہ انوپریا پٹیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 6:28PM by PIB Delhi

کیمیات اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈّا نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی وزیرِ خزانہ و کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارامن کی جانب سے پیش کیے گئے مرکزی بجٹ 2026-27 کو وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں طویل مدتی ویژن کے حامل ایک وکست بھارت بجٹ کے طور پر سراہا ہے۔

ملک میں بائیوفارماسیوٹیکل ایکو سسٹم کو آگے بڑھانے پر زور کی ستائش کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا: ’’بائیوفارما شکتی اقدام کے تحت حکومت نے آئندہ پانچ برسوں کے لیے 10,000 کروڑ روپے کے اخراجات کی تجویز پیش کی ہے۔ اس سے جدید حیاتیاتی ادویات اور بایوسمی لرز کی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ تین نئے اداروں کے قیام اور سات موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن سے بھارت کے دواسازی شعبے میں ترقی، اختراع اور عالمی مسابقت کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ، ریاستوں میں تین نئے مخصوص کیمیکل پارکس کے قیام سے ملک میں کیمیات کی گھریلو پیداوار کو فروغ ملے گا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HJU1.jpg

کیمیات و کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے مرکزی بجٹ 2026-27 کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ
یہ میزانیہ صحت اور فارما شعبے میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔ 10,000 کروڑ روپے کی ’بائیوفارما شکتی‘ پہل سے لے کر نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے تین نئے اداروں اور شمالی بھارت میں ایک نئے نِمہانس  (این آئی ایم ایچ اے این ایس) کے قیام تک، یہ بجٹ ’ترقی یافتہ اور خودکفیل بھارت‘ کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WNHE.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1389


(ریلیز آئی ڈی: 2221841) وزیٹر کاؤنٹر : 41
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil