وزارت آیوش
حکومت معیاری طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے علاقائی طبی مراکز قائم کرے گی
مرکزی بجٹ میں آیوش بنیادی ڈھانچے اور عالمی رابطہ کاری پر خصوصی زور دینے کا اعلان کیا گیا ہے
آیوروید کے تین نئے کل ہند ادارے قائم کیے جائیں گے
جام نگر میں ڈبلیو ایچ او عالمی روایتی ادویات کے مرکز کو اپ گریڈ کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
01 FEB 2026 1:58PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے مختلف تغیراتی اقدامات کا اعلان کیا جن کا مقصد بھارت کو معیاری طبی سیاحت (ایم وی ٹی) کے ایک عالمی مرکز کے طو رپر پیش کرنا اور معیار، تحقیق روزگار بہم رسانی اور عالمی رابطہ کاری پر توجہ کے ساتھ آیوش ماحولیاتی نظام کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔
معیاری طبی سیاحت کے لیے علاقائی طبی مراکز
بھارت کو طبی سیاحتی خدمات کے ترجیحی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے، حکومت نے نجی شعبے کی شراکت داری میں پانچ علاقائی مراکز کے قیام میں ریاستوں کو مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ مراکز مربوط حفظانِ صحت کے کامپلیکس کے طور پر کام کریں گے، اور ایک چھت کے نیچے طبی خدمات، تعلیمی و تحقیقی سہولتیں فراہم کریں گے۔
مجوزہ طبی مراکز میں آیوش مراکز، معیاری طبی سیاحت کے سہولتی مراکز، اور تشخیص، مابعد علاج اور بازآبادکاری کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچے شامل ہوں گے۔ بین الاقوامی اور گھریلو مریضوں کے لیے تجربے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، ان مراکز سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ ڈاکٹروں اور وابستہ صحتی پیشہ واران (اے ایچ پی) سمیت حفظانِ صحت شعبے کے پیشہ واران کے لیے روزگار کے متنوع مواقع پیدا کریں گے۔
آیوش نظام کے لیے عالمی رفتار
روایتی نظام ادویہ میں بھارت کی قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ یوگا کو وزیر اعظم کے ذریعہ اقوام متحدہ لے جانے کے بعد عالمی شناخت حاصل ہوئی ہے، جبکہ آیوروید نے مابعد کووِڈ کے دور میں نئی عالمی قبولیت ملاحظہ کی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر آیوش مصنوعات کے افزوں مطالبے سے طبی خواص کے حامل پودوں کی کاشت کرنے والے کاشتکاروں اور پروسیسنگ اور قدرو قیمت اضافے کے کام میں مصروف نوجوانوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔
آیوش کے لیے کلیدی بجٹی اعلانات
آیوش شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے، مرکزی بجت میں مندرجہ ذیل اقدامات کی تجویز پیش کی گئی ہے:
معیاری تعلیم، طبی نگہداشت اور تحقیق کو بڑھانے کے لیے آیوروید کے تین نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ کا قیام۔
اعلیٰ معیار، اسناد بندی اور ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے آیوش فارمیسیوں اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن۔
روایتی ادویات کے نظام میں شواہد پر مبنی تحقیق، تربیت اور عالمی بیداری کو تقویت دینے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے عالمی روایتی میڈیسن سنٹر، جام نگر کی اپ گریڈیشن۔
یہ اقدامات جدید حفظانِ صحت کے فریم ورک کے ساتھ روایتی حکمت کو مربوط کرنے، ہندوستان کی ثقافتی کو بڑھانے، اور ملک کو جامع اور ثبوت پر مبنی حفظانِ صحت کے لیے ایک قابل اعتماد عالمی مقام کے طور پر قائم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
UR-ES-32
(रिलीज़ आईडी: 2221689)
आगंतुक पटल : 19