وزارت آیوش
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے این آئی ایس آر لیہہ کے ڈائریکٹر، پدم شری ڈاکٹر پدما گرمیت کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
31 JAN 2026 2:14PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے لیہہ میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رِگپا (این آئی ایس آر) کے ڈائرکٹر، پدم شری ڈاکٹر پدما گرمیت کو باوقار پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
جناب جادھو نے آیوش اور طب کے روایتی نظاموں بالخصوص سووا رگپا نظام کے فروغ میں ڈاکٹر گرمیت کے مثالی تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ لداخ کی قدیم شفا یابی کی روایات کے تحفظ، ترقی اور ان کو مرکزی دھارے میں صحت کی دیکھ بھال کے فریم ورک کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ڈاکٹر گرمیت کی انتھک کوششوں نے ملک میں مجموعی صحت کو ایک نئی سمت دی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اعزاز ڈاکٹر گرمیت کی کئی دہائیوں کی لگن، اسکالرشپ اور ہندوستان کی طبی وراثت کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری آیوش برادری اور ملک اس کامیابی پر فخر محسوس کر رہا ہے اور روایتی علم اور صحت عامہ کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی سے متاثر ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
31-01-2026
U: 1353
(रिलीज़ आईडी: 2221252)
आगंतुक पटल : 6