کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی اے اور قومی پیداواری کونسل نے وکست بھارت کے لیے کلیدی تال میل قائم کرنے کے امکانات پر غور کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 JAN 2026 11:35AM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس  نے قومی پیداواری کونسل (این پی سی) کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کی جس کی قیادت محترمہ نیرجا شیکھر، ڈائرکٹر جنرل اور جناب اُماشنکر پرساد، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (گروپ) نے کی۔ اس کا مقصد  تربیت، تحقیق، پیداواریت، پائیداری، اور تعمیل میں باہمی تعاون کے امکانات پر غور کرنا تھا۔

وفد کا پرجوش خیرمقدم آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او، جناب گیانیشور کمار سنگھ کے ذریعہ کیا گیا جنہوں نے معززین کو شال اور مومنٹو پیش کیے۔

اپنے خطاب میں، آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او نے صنعت کے بڑھتے ہوئے اور ابھرتے ہوئے مطالبات اور اداروں کے قومی ترجیحات سے متعلقہ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان کی قیادت نے مستقبل کے لیے ایک واضح وژن پیش کیا ہے، اور کہا کہ اداروں کو اجتماعی طور پر - انفرادی طور پر اور باہمی تعاون کے ساتھ – وجست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنا تعاون دینا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00101BD.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029OPH.jpg

دورے کے دوران مختلف اسکولوں اور مراکز کے سربراہان کی جانب سے آئی آئی سی اے کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ پریزنٹیشنوں  کے ذریعہ تعلیم، تربیت، تحقیق، وکالت، اور مشاورتی خدمات میں آئی آئی سی اے کے کثیر جہتی کردار کو اجاگر کیا گیا ، جو حکومتی اور نجی شعبے دونوں کی پہل قدمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، این پی سی کی ڈائرکٹر جنرل، محترمہ نیرجا شیکھر نے روشنی ڈالی کہ این پی سی کا قیام 1958 میں، ہندوستان کی آزادی کے فوراً بعد ہوا، جب ملک کو محدود وسائل اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت کا سامنا تھا۔ انہوں نے جاپان کے تاریخی پیداواری وفد کو یاد کیا جس نے ہندوستان میں پیداواری کوششوں کو ادارہ جاتی بنانے کی بنیاد رکھی۔

تب سے لے کر، این پی سی  نے اپنے کام کو صنعتی شعبے سے بڑھا کر زراعت، خدمات، ایم ایس ایم ایز، پائیداری، سبز پیداواریت، اور ای ایس جی سے مربوط پہل قدمیوں تک توسیع دی ہے۔

محترمہ شیکھر نے ایشیائی پیداواری تنظیم (اے پی او) کے ساتھ این پی سی کی فعال رابطہ کاری، بین الاقوامی  تجربہ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے، بین ملکی مطالعاتی دورے، ماہرین کے تبادلے، اور پیداواریت سے متعلق بینچ مارکنگ اصولوں کے بارے میں بتایا۔ یہ پہل قدمیاں صنعت کی تیاری، ادارہ جاتی قوت، مالی صلاحیت، اور خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے مینوفیکچرنگ میں پختگی کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XYNQ.jpg

دونوں اداروں نے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا مضبوط ارادہ ظاہر کیا، تاکہ آئی آئی سی اے کی پالیسی تحقیق، تربیت اور مشاورتی خدمات کو این پی سی کی براہِ راست، نفاذ پر مبنی پیداواری مہارت کے ساتھ جوڑ کر بھارت کو ایک اعلیٰ آمدنی، مسابقتی ، اختراعی اور پائیدار معیشت بننے کی جانب آگے بڑھایا جا سکے۔اس پروگرام نظامت ڈاکٹر نوین سروہی، سربراہ- اسکول آف فنانس اینڈ مینجمنٹ، آئی آئی سی اے نے کی۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1343


(ریلیز آئی ڈی: 2221201) وزیٹر کاؤنٹر : 15