وزارت سیاحت
بھارت پرو 2026 کی اختتامی تقریب 31 جنوری 2026 کو منعقد ہوگی
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JAN 2026 2:53PM by PIB Delhi
وزارتِ سیاحت ہر سال بھارت پرو کا انعقاد کرتی ہے، جو یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر لال قلعہ، دہلی کے سامنے لان اور گیان پتھ میں 26 سے 31 جنوری تک منعقد ہوتا ہے۔
بھارت پرو 2026 کی اختتامی تقریب 31 جنوری 2026 کو شام 5:30 بجے منعقد ہونے والی ہے ، اور نائب صدر جمہوریہ ہند نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔
بھارت پرو ہندوستان کے ثقافتی اور تخلیقی میراث کے متنوع رنگوں کو اجاگر کرتا ہے ، جس میں یوم جمہوریہ کی جھانکیوں ، مسلح افواج کے بینڈوں کی مظاہرے(پرفارمنس )، اور شمالی علاقائی ثقافتی مراکز ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دہلی میں مقیم ثقافتی گروپوں کی ثقافتی پیشکشیں شامل ہیں ۔ اس تقریب میں ایک پین انڈیا فوڈ کورٹ ، دستکاری اور ہینڈلوم بازار ، مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے پویلین کے ساتھ ساتھ اسٹوڈیو کچن سیشن ، نکڑ ناٹک (اسٹریٹ پلے) اور ڈو-اٹ-یور سیلف (ڈی آئی وائی) ورکشاپس جیسی تعاملی ( انٹرایکٹو )سرگرمیاں بھی شامل ہیں ۔
یہ تقریب عوام کے لیے 12:00 دوپہر سے 9:00 شام تک 31 جنوری 2026 تک کھلی رہے گی۔ بھارت پرو کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور روزانہ تقریباً 35,000 سے 40,000 زائرین اس میں شرکت کر رہے ہیں۔
*********************
UR-1301
(ش ح۔ ش آ)
(ریلیز آئی ڈی: 2220826)
وزیٹر کاؤنٹر : 14