شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JAN 2026 2:54PM by PIB Delhi
وزارتِ ترقیِ شمال مشرقی خطہ نے اپنی مختلف اسکیموں کے تحت سنہ 2021 سے اب تک سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، شہری ہوابازی، بجلی اور دیگر شعبوں میں 9,195.65 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔“ایکٹ ایسٹ، ایکٹ فاسٹ، ایکٹ فرسٹ” کے اصول کے تحت یہ وزارت شمال مشرقی خطے میں فعال اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس خطے کو بھارت کی ترقی کا انجن بنایا جا سکے۔10 فیصد مجموعی بجٹ سپورٹ میکانزم کے تحت تمام غیر مستثنیٰ وزارتوں اور محکموں پر لازم ہے کہ وہ اپنی بجٹ مختص ( الاٹمنٹ )کا کم از کم 10 فیصد شمال مشرقی خطے کی ترقی پر خرچ کریں۔گزشتہ چار مالی برسوں کے دوران شمال مشرقی خطے میں مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے 3.20 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی الاٹمنٹ کے مقابلے میں 3.46 لاکھ کروڑ روپے کا مجموعی خرچ کیا گیا ہے، جو اس خطے کی ترقی کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سنہ 2021 سے شمال مشرقی خطے (این ای آر) کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے سال وار کیے گئے اخراجات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
مالی سال
|
نظر ثانی شدہ تخمینہ(روپے کروڑوں میں)
|
اصل اخراجات (روپے کروڑوں میں)
|
اصل اخراجات تا نظر ثانی شدہ تخمینہ (فیصد میں)
|
|
1
|
22-2021
|
68,440.00
|
70,874.00
|
103.55
|
|
2
|
2022-23
|
72,540.00
|
82,691.00
|
113.99
|
|
3
|
2023-24
|
91,802.00
|
1,02,749.00
|
111.92
|
|
4
|
2024-25
|
87,736.00
|
89,734.40
|
102.28
|
|
|
کل
|
3,20,518.00
|
3,46,048.40
|
107.97
|
یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔
*********************
UR-1298
(ش ح۔ ش آ)
(ریلیز آئی ڈی: 2220811)
وزیٹر کاؤنٹر : 25