مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سٹیلائٹ مواصلاتی خدمات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JAN 2026 6:31PM by PIB Delhi

وزارتِ مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ دار سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نیلکو لمیٹڈ، یوٹا نیٹ ورک سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ون ویب انڈیا کمیونی کیشن پرائیویٹ لمیٹڈ، جیو سٹیلائٹ کمیونی کیشن لمیٹڈ، اسٹارلنک سٹیلائٹ کمیونی کیشن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایمیزون کوئپر سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور کنیکٹ 4 شیور ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے محکمۂ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) کو قومی سروس ایریا، بشمول گجرات، کے لیے گلوبل موبائل پرسنل کمیونی کیشن بائے سیٹلائٹ (جی ایم پی سی ایس) سروس کی اجازت والے یونیفائیڈ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

ان درخواستوں کے جائزے کے بعد محکمۂ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) نے تین کمپنیوں کو گلوبل موبائل پرسنل کمیونی کیشن بائے سٹیلائٹ (جی ایم پی سی ایس) سروس کی اجازت والے یونیفائیڈ لائسنس (یو ایل) جاری کر دیا ہے، جن میں ون ویب انڈیا کمیونی کیشن پرائیویٹ لمیٹڈ، جیو سٹیلائٹ کمیونی کیشنز لمیٹڈ اور اسٹارلنک سٹیلائٹ کمیونی کیشن پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ نیلکو لمیٹڈ اور یوٹا نیٹ ورک سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں، جبکہ کنیکٹ 4شیور ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ ایمیزون کوئپر سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست زیرِ غور ہے۔

سٹیلائٹ پر مبنی مواصلاتی خدمات دیہی، کم سہولیات یافتہ اور بالکل غیر احاطہ شدہ علاقوں میں رابطے کی سہولت فراہم کر سکتی ہیں، جن میں ملک کے دور افتادہ، ساحلی، سرحدی اور پہاڑی علاقے شامل ہیں، جہاں زمینی وسائل  جیسے آپٹیکل فائبر، مائیکروویو وغیرہ کے ذریعے کوریج فراہم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائسنس کی شرائط کے مطابق لائسنس یافتہ ادارہ مجاز خدمات کے سروس ایریا میں کسی بھی مقام پر کسی بھی درخواست گزار کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے سٹیلائٹ پر مبنی مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا۔ اس سے ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے، آخری میل تک رابطہ کے مسائل کے حل اور ڈیجیٹل خدمات تک منصفانہ رسائی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

*****

ش ح۔ م ش ع۔ ش ہ ب

 (U: 1280)


(ریلیز آئی ڈی: 2220722) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu