خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جدید گڑ پروسیسنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی


ایم او ایف پی آئی  نے بھارت کے گڑ پروسیسنگ شعبے کو جدید بنیادی ڈھانچہ، مالی ترغیبات اور او ڈی او پی  پر مبنی ویلیو چین کی حمایت کے ذریعے مستحکم کیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JAN 2026 3:25PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رویندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک بھر میں گڑ پروسیسنگ کی صنعتوں سمیت ڈبہ بند خوراک کے شعبے کو فروغ دینے کے لیےایم او ایف پی آئی، اپنے مرکزی شعبہ جات کے ذریعے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے قیام/توسیع کے لیے ترغیبات فراہم کر رہی ہے، جن میں پردھان منتری کسان سَمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اسکیم، ڈبہ بند خوراک کی صنعت کیلئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اور مرکزی طور پر اعانت یافتہ پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای ) اسکیم شامل ہیں۔ یہ اسکیمیں کسی خاص خطے یا ریاست کی بنیاد پر نہیں بلکہ مانگ کی بنیاد پر ہیں۔ ان پروجیکٹس کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے ضوابط کی تعمیل کرنی ہوتی ہے اور انہیں عالمی فوڈ سیفٹی اور معیار کے معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ برآمدات سمیت مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کی جا سکے۔

ایم او ایف پی آئی ، جدید اور بہتر ٹیکنالوجیز کے ذریعے گڑ پروسیسنگ یونٹس کے قیام/توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے، ، جیسا کہ متعلقہ اسکیم کے رہنماخطوط میں بتایا گیا ہے۔

31 دسمبر 2025 تک، ایم او ایف پی آئی  نے ملک بھر میں ڈبہ بند خوراک اور تحفظ کی صلاحیتوں (سی ای ایف پی پی سی) کے قیام/توسیع کے تحت 17.07 کروڑ روپے کی منظور شدہ گرانٹس کے ساتھ 5 گڑ پروسیسنگ یونٹس کی منظوری دی ہے، جو پی ایم کے ایس وائی اسکیم کا ایک جزو ہے اور پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے تحت گڑ پروسیسنگ کے لیے 3528 ڈبہ بند خوراک کے چھوٹے یونٹس کو منظوری دی ہے، جن کے لیے 102.31 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے متعلقہ جزو کے تحت، ایف پی اوز/ایس ایچ جی/کوآپریٹوز یا مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے اسپیشل پرپز وہیکل گروپوں کے لیے برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی معاونت کے لیے 50 فیصد تک کی گرانٹس دستیاب ہیں۔

گڑ سمیت مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے، پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے تحت ایک ضلع ایک مصنوعات (او ڈی او پی ) کے تحت طریقہ کار اپنایا گیا ہے تاکہ خریداری کی اشیاء، مشترکہ خدمات حاصل کرنے اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ ویلیو چین کی ترقی اور سپورٹ انفراسٹرکچر کی ہم آہنگی کے لیے فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے تحت گڑ اور اس سے متعلقہ مصنوعات کو ملک کے 19 اضلاع میں او ڈی او پی  کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

****

ش ح۔ ع ح۔

U.NO.1256


(ریلیز آئی ڈی: 2220561) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी