خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ایف ایم ای کے تحت ڈبہ بند خورک کے چھوٹے یونٹس



پی ایم ایف ایم ای کے ذریعے چھوٹے خوراک  کاروباریوں کو بااختیار بنانا

پی ایم ایف ایم ای: ڈبہ بند خوراک کی چھوٹی کمپنیوں کے لیے مالی معاونت، صلاحیت سازی اور مارکیٹ سپورٹ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JAN 2026 3:16PM by PIB Delhi

لوک سبھا میں آج  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت  جناب  رونیت  سنگھ نے تحریری جواب  میں کہا کہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت(ایم او ایف پی آئی) مرکزی سطح پر سپانسر کی گئی ‘‘مائیکرو فوڈ پراسیسنگ انٹرپرائزز کو رسمی شکل دینے کی اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) نافذ کر رہی ہے، جو ملک میں نئے مائیکرو فوڈ پراسیسنگ انٹرپرائزز قائم کرنے یا موجودہ یونٹس کی جدید کاری کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، دو لاکھ مائیکرو فوڈ پراسیسنگ یونٹس کو کریڈٹ لنکڈ سبسڈی کے ذریعے مدد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں سبسڈی کی ادائیگی بینک کی طرف سے پروجیکٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔ تاہم، وزارت اسکیم کے تحت سپورٹ کیے گئے یونٹس کے لیے کوئی عملی ہدف مقرر نہیں کرتی۔

اس اسکیم کے تحت، مائیکرو فوڈ پراسیسنگ انٹرپرائزز کو ادھیم آدھار رجسٹریشن، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا(ایف ایس ایس اے آئی) رجسٹریشن اور جی ایس ٹی رجسٹریشن جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ فوڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل درآمد کریں۔ دیہی مائیکرو انٹرپرائزز سمیت ڈبہ بند خوراک کی  یونٹس کی خوراک کی حفاظت سے متعلقہ معائنہ اور اس کا آڈٹس ایف ایس ایس اے آئی  کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

یہ اسکیم مانگ پر مبنی ہے اور اہل پروجیکٹ کی لاگت کا 35 فیصد کریڈٹ لنکڈ گرانٹ، مشترکہ انفراسٹرکچر پر اہل لاگت کا 35فیصد (زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپے تک)، 40,000 روپے تک سیڈ کیپٹل، فائدہ اٹھانے والوں کے لیے صلاحیت سازی، برانڈنگ اور مارکیٹنگ، اور یونٹس کو رسمی شکل دینے کے لیے عملی مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ سہولت پسماندہ اضلاع سمیت ملک بھر کے تمام دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کو فراہم کی جاتی ہے۔ اسکیم کے لیے کل 10,000 کروڑ روپے کی مالی اعانت رکھی گئی ہے، جو 21-2020 سے26-2025 تک فعال رہے گی۔

****

ش ح۔ ع ح۔

U.NO.1254


(ریلیز آئی ڈی: 2220468) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil