وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

  دیہی سیاحت کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 4:12PM by PIB Delhi

سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات—بشمول دیہی سیاحت—کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

وزارتِ سیاحت بھارت کی مجموعی سطح پر تشہیر مختلف اقدامات کے ذریعے کرتی ہے۔ جاری سرگرمیوں کے حصے کے طور پر دیہی ہوم اسٹیز اور دیہی سیاحت کے فروغ پر بھی کام کیا جاتا ہے۔ وزارتِ سیاحت اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا تشہیر کے ذریعے دیہی سیاحت کے مختلف مقامات اور مصنوعات کو باقاعدگی سے فروغ دیتی ہے۔

وزارتِ سیاحت اپنی رضاکارانہ درجہ بندی اسکیم انکریڈیبل انڈیا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ اسٹیبلشمنٹس کے تحت ملک میں ہوم اسٹے سہولیات کی درجہ بندی کرتی ہے۔

وزارتِ سیاحت نے سوادیش درشن اسکیم کے تحت دیہی سرکٹ کو موضوعاتی سرکٹس میں سے ایک کے طور پر شناخت کیا ہے۔ اس سرکٹ کے تحت دیہی سیاحت سمیت سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے منصوبے/تجاویز رہنما اصولوں کے مطابق ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے مشاورت کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں۔

وزارت کی سوادیش درشن اسکیم کو پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی کے مقصد سے سوادیش درشن 2.0 کے طور پر ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے، جس میں سیاح اور مقام دونوں کو مرکز میں رکھنے والا نقطۂ نظر اپنایا گیا ہے۔

ماحولیاتی پائیداری وزارت کی جانب سے تیار کردہ پائیدار سیاحت کی قومی حکمتِ عملی کا ایک بنیادی ستون ہے، جسے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو جاری کیا گیا ہے۔ اسی حکمتِ عملی کے مطابق ٹریول فار لائف(زندگی کیلئے سیاحت) پروگرام شروع کیا گیا تاکہ سیاح اور سیاحتی کاروبار پائیدار سیاحتی طریقوں کو اپنائیں۔

حکومت نے پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان کے تحت سوادیش درشن اسکیم میں قبائلی ہوم اسٹیز کی ترقی کے اقدام کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام کے تحت 1000 ہوم اسٹیز کی ترقی شامل ہے، جس میں نئی تعمیر کے لیے فی یونٹ 5 لاکھ روپے تک، تزئین و آرائش کے لیے 3 لاکھ روپے تک، اور دیہی برادری کی ضروریات کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :1246    )


(रिलीज़ आईडी: 2220366) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी