قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے قومی حقوق انسانی کمیشن نے کلبیلیا برادری کی طرف سے راجستھان کے باڑمیر ضلع میں اپنے رشتے داروں کی تدفین کے لیے ایک مخصوص جگہ کا مطالبہ کرنے والے مبینہ احتجاج کا از خود نوٹس لیا


مبینہ طور پر، دیگر برادریوں کے لیے شمشان گاہوں یا قبرستانوں کے برعکس، انتظامیہ کی طرف سے کلبیلیا برادری کے لیے دفن کی کوئی جگہ مختص نہیں کی گئی ہے

حکومت راجستھان کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا گیا ، حکومت نے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 5:46PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کلبیلیا برادری کے لوگوں نے 29 دسمبر 2025 کو راجستھان کے باڑمیر ضلع میں اپنے رشتے داروں کی تدفین کے لیے ایک مخصوص جگہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔   اطلاعات کے مطابق کلبیلیا، ناتھ روایت پر عمل کرتے ہیں جس کے تحت ان کے مردہ رشتے داروں کو دفن کیا جاتا ہے، نہ کہ انھیں جلایا جاتا ہے۔ لیکن دیگر برادریوں کے لیے نامزد شمشان گاہوں یا قبرستانوں کے برعکس، انتظامیہ کی طرف سے کلبیلیا برادری کے لیے کوئی دفن کرنے کی جگہ مختص نہیں کی گئی ہے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کی رپورٹ کا مواد، اگر درست ہے، تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ بنتا ہے ،  لہذا  اس نے راجستھان حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

کمیشن کا خیال ہے کہ وقار کو برقرار رکھنا اور مرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کا فرض ہے۔  اس سے قبل مئی 2021 میں کمیشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو، وقار کو برقرار رکھنے اور مرنے والوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔

30 دسمبر 2025 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، غمزدہ کلبیلیا خاندان عام طور پر مخصوص جگہوں کی کمی کی وجہ سے اپنے مرنے والوں کو نجی زمینوں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں،  اس لیے انہیں مزاحمت، بدسلوکی اور کئی بار بے دخلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 1264


(रिलीज़ आईडी: 2220365) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil