وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

  بھارت کی  سیاحت کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 4:13PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت ملک میں سیاحت کے فروغ کے مقصد سے اہم اور ممکنہ سیاح پیدا کرنے والی منڈیوں میں مختلف تشہیری سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ یہ سرگرمیاں متعلقہ ممالک میں قائم بھارتی مشنز، ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور سفری تجارت کے شعبے کے اشتراک سے کی جاتی ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کی گئی ان تشہیری سرگرمیوں میں مختلف بین الاقوامی سفری تجارتی نمائشوں، میلوں اور تقریبات میں شرکت؛ غیر ملکی ٹور آپریٹرز، میڈیا اور اِنفلوئنسرز کے لیے واقفیت ٹورز کا انعقاد؛ سیاحتی روڈ شوز اور انڈیا فوڈ فیسٹیولز کی تنظیم؛ مقامی ٹور آپریٹرز اور دیگر صنعتی شراکت داروں کے ساتھ روابط؛ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے تشہیر شامل ہیں۔

ان تشہیری سرگرمیوں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

سال

اصل اخراجات (کروڑ میں روپے)

2020-21

108.09

2021-22

09.42

2022-23

15.89

2023-24

51.03

2024-25

31.99

وزارتِ سیاحت ہر سال ملک میں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد مرتب کرتی ہے۔ 2020 سے 2024 کے دوران بھارت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد  کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

:

سال

آئی ٹی ایز   (لاکھوں میں)

2020

63.37

2021

70.10

2022

143.30

2023

188.99

2024

205.69

 

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :   1247 )


(रिलीज़ आईडी: 2220362) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil