وزارت سیاحت
پرشاد اسکیم کے تحت ثقافتی راہداری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JAN 2026 4:09PM by PIB Delhi
سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات—بشمول مذہبی اور زیارتی سیاحت—کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وزارتِ سیاحت متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے مشاورت کے ساتھ اپنی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کر کے ان کی کوششوں کو تقویت دیتی ہے۔
وزارتِ سیاحت “پلگریمج ریجووینیشن اینڈ اسپرچوئل، ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو (پرشاد/(پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)” کے تحت زیارتی اور ثقافتی ورثہ کے مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ہمہ جہت ترقی کے ذریعے روحانی اور زیارتی تجربے کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتی ہے۔
پرشاد اسکیم کے تحت وزارت نے 28 ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 54 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کی تخمینی لاگت 1,726.74 کروڑ روپے ہے۔ ان میں مہاراشٹر کی ریاست میں ایک منصوبہ—“تریمبکیشور کی ترقی” (ناسک)—سال 2017-18 میں 45.41 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا تھا۔
پرشاد اسکیم کے تحت مالی معاونت کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے تجاویز جمع کرانا ایک مسلسل عمل ہے۔ موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ مقررہ رہنما اصولوں کے مطابق لیا جاتا ہے، اور طے شدہ شرائط کی تکمیل اور فنڈز کی دستیابی کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
فی الوقت باللیشور مندر (پالی)، ورد ونایک مندر (مہاڑ) اور گنپتی پُولے مندر کو رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع میں آپس میں جوڑنے والے کسی ثقافتی کوریڈور کی ترقی سے متعلق کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ ٌٌ
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1243 )
(ریلیز آئی ڈی: 2220354)
وزیٹر کاؤنٹر : 4