نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جموں و کشمیر میں کھیلوں کا فروغ
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 2:03PM by PIB Delhi
کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر میں ہر ضلع کے لیے عمومی ضوابط کے مطابق 5 کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سیز) قائم کرنے کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ یہ اقدام جموں و کشمیر کے لیے ایک خصوصی انتظام ہے۔ اس وقت مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں مجموعی طور پر 100 کھیلو انڈیا مراکز نوٹیفائی کیے جا چکے ہیں۔
اس وزارت کی جانب سے فنڈز ریاست/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی بنیاد پر نہیں بلکہ اسکیم کی بنیاد پر مختص کیے جاتے ہیں۔ کھیلو انڈیا اسکیم اور نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) کے تحت گزشتہ دو برسوں کے دوران مختص اور استعمال کیے گئے فنڈز کی تفصیلات، جن میں جموں و کشمیر کا مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بھی شامل ہے، ذیل میں دی گئی ہیں:
(روپئے ،کروڑ میں)
|
سال
|
کھیلو انڈیا
|
این ایس ڈی ایف
|
|
مختص کردہ رقم
|
اخراجات
|
اخراجات
|
|
2023-24
|
880
|
872.2
|
150.18
|
|
2024-25
|
746.54
|
620.75
|
101.51
|
یہ جانکاری نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :1234 )
(रिलीज़ आईडी: 2220310)
आगंतुक पटल : 6