وزارت سیاحت
این سی ایس ایم نے بھارت پرو 2026 میں تعاملی سائنسی نمائش کے ذریعے لوگوں کو مسحور کر دیا
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 12:36PM by PIB Delhi
نیشنل سائنس سینٹر، دہلی — جو نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمز (این سی ایس ایم) کا ایک یونٹ ہے — بھارت پرو 2026 میں ایک متحرک اور تعاملی سائنسی نمائش کے ذریعے عوام کو مسحور کر رہا ہے۔ یہ نمائش لال قلعہ کے لان میں منعقد کی جا رہی ہے اور وزارتِ سیاحت کی جانب سے 26 سے 31 جنوری 2026 تک منعقد ہونے والی یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا حصہ ہے۔


مرکزی وزارتوں کے اسٹال نمبر 9 میں قائم این سی ایس ایم کی نمائش کا مقصد دل چسپ اور عملی تجربات کے ذریعے عوام میں سائنس کو مقبول بنانا اور سائنسی مزاج کو فروغ دینا ہے۔ لوگ مختلف پورٹیبل نمائشیں دیکھ رہے ہیں جو سیال حرکیات، بھنور (ورٹیکس) کی تشکیل، مرکزِ ثقل کے مظاہر، اور فیثاغورث کے نظریے کا بصری ثبوت جیسے دل کش سائنسی اصولوں کی وضاحت کرتی ہیں، جس سے پیچیدہ تصورات عام لوگوں کے لیے آسان اور خوشگوار بن جاتے ہیں۔


سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کو نمایاں کرتے ہوئے، اس نمائش میں ورچوئل سائیکلنگ، زوم ٹیبلز اور ایک ڈیجیٹل آرکسٹرا شامل ہے، جہاں موشن سینسرز کی مدد سے شرکاء بغیر کسی حقیقی ساز کے موسیقی کی ہدایت (کنڈکٹ) کر سکتے ہیں۔ اس نمائش کی ایک بڑی کشش اے آئی سے لیس ڈیجیٹل مورفنگ بوتھ ہے، جو آنے والوں کو مقبول فلمی کرداروں یا مشہور ملبوسات کی شکل میں تبدیل کر دیتا ہے، جس سے جوش و خروش پیدا ہوتا ہے اور یادگار تصویری لمحات جنم لیتے ہیں۔


اس کے علاوہ، ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے براہِ راست سائنسی مظاہراتی لیکچرز بنیادی سائنسی تصورات کو آسان انداز میں واضح کرتے ہیں، جن میں برنولی کا اصول، لمحۂ جمود زاویائی مومنٹم کا تحفظ، اور سیال میکینکس شامل ہیں۔ یہ لیکچرز زائرین کو مجرد نظریات کو عملی زندگی کے اطلاق سے جوڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

وزارتِ ثقافت کے تحت کام کرنے والا این سی ایس ایم، بھارت بھر میں قائم اپنے 25 سائنس مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے، ایسی عوامی رسائی کی سرگرمیوں کے ذریعہ شہریوں میں تجسس، اختراع اور سائنسی شعور کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1233 )
(रिलीज़ आईडी: 2220308)
आगंतुक पटल : 7