وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لیہہ میں شہری ہوا بازی کےبنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروجیکٹ کا افتتاح

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 11:16AM by PIB Delhi

لیہہ کےایئر فورس اسٹیشن میں شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک پروجیکٹ کا افتتاح 28 جنوری 26 کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے معزز لیفٹیننٹ گورنر جناب کویندر گپتا نے ویسٹرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ایئر مارشل جے ایس مان کی موجودگی میں کیا ۔

یہ افتتاح لداخ میں شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور شہری انتظامیہ اور خطے کی مجموعی ترقی میں شامل تمام ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔  انتہائی دشوار گزار اور بالائی خطوں اور نامساعد موسمی حالات کے باوجود ریکارڈ وقت میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔

اپ گریڈ شدہ بنیادی ڈھانچہ زمینی سطح پر طیاروں کی نقل و حرکت کو ہموار کرے گا اور سول طیاروں  کی روانگی میں تیز ی آئے گی ۔بنیادی ڈھانچے کی  ان بہتریوں سے مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہوگا اورٹرن آراؤنڈ ٹائم میں کمی آئے گی ۔

ہوائی رابطہ بہتر ہونے سے لیہہ سیکٹر میں سیاحت کو تقویت ملے گی ، اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی  روزی  روٹی کی حمایت ہوگی ۔  اس کے ساتھ ہی ، بہتر سہولیات سے مقامی باشندوں اور زائرین کے لیے یکساں طور پر زیادہ قابل اعتماد ہوائی خدمات یقینی ہوں گی ، جبکہ انسانی امداد اور آفات سے متعلق امداد (ایچ اے ڈی آر) کی ضروریات کو تیزی سے پورا کرنے کی خطے کی صلاحیت بھی مضبوط ہو گی ۔

یہ ترقیاتی کام لداخ کی طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی میں معنی خیز کردار ادا کرے گا ۔

****

 

 (ش ح –م ش ع۔اش ق)

U. No. 1227


(रिलीज़ आईडी: 2219932) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी