وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش پروڈکٹس کی ڈیجیٹل رسائی اور کوالٹی ایشورنس کو مضبوط بنانے کے لیے آیوش ایکسل اور زپٹو نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں


قابل اعتماد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ملک بھر میں مستند آیوش مصنوعات تک رسائی کو تبدیل کر سکتے ہیں: مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو

یہ مفاہمتی عرضداش آیوش ایم ایس ایم ایز کے لیے وسیع تر بازاروں تک پہنچنے کے لیے ایک منظم ڈیجیٹل راستہ تیار کرتی ہے

معیار، تعمیل اور عوامی اعتماد آیوش سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں: سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا

کلی طور پر وقف آیوش اسٹور فرنٹ صارفین کو اعتماد کے ساتھ تصدیق شدہ مصنوعات دریافت کرنے میں مدد فراہم کرے گا: جناب کیولیہ ووہرا

प्रविष्टि तिथि: 28 JAN 2026 6:46PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے آج آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل (آیوش ایکسل) اور زپٹو لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ملک بھر میں آیوش ادویات اور صحت مندانہ مصنوعات تک آن لائن رسائی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد روایتی حفظانِ صحت کی مصنوعات میں معیار کی تعمیل اور صارفین کے اعتماد کو یقینی بناتے ہوئے ڈیجیٹل دریافت کو مضبوط بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G713.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F9A8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SMLX.jpg

ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے، آیوش کے مرکزی وزیر جناب پرتاپراؤ جادھو نے کہا کہ اختراع پر مبنی ہندوستانی اسٹارٹ اپس بھروسہ مند فلاح و بہبود کی مصنوعات تک آخری میل تک رسائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زپٹو جیسے معتبر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح ہندوستان کے امیر آیوش ورثے کو ملک بھر میں جدید، شفاف اور آسان تقسیم کے چینلز کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CBM5.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ تعاون ہندوستان کے روایتی علمی نظام کو جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ مربوط کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایسے اقدامات صارفین کو باخبر انتخاب کے ساتھ بااختیار بناتے ہیں جبکہ آیوش مینوفیکچررز کے لیے معیار، حفاظت یا ریگولیٹری معیارات پر سمجھوتہ کیے بغیر مارکیٹ کے نئے مواقع کھولتے ہیں۔

اس مفاہمتی عرضداشت پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا کی موجودگی میں دستخط کیے گئے اور اسے آیوش ایکسل کے چیئرمین شری انوراگ شرما اور زیپٹو کے شریک بانی اور سی ای او شری کیولیا ووہرا نے انجام دیا۔

جناب انوراگ شرما، چیئرمین، آیوش ایکسل، نے کہا کہ شراکت داری آیوش مینوفیکچررز، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل صارفین تک پہنچنے کے لیے ایک منظم راستہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوش ایکسل ایسے اہل مینوفیکچررز کی نشاندہی کرکے اس کی سہولت فراہم کرے گا جو مقررہ معیار اور ریگولیٹری معیارات پر پورا اترتے ہیں، اس طرح صداقت پر سمجھوتہ کیے بغیر وسیع تر مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GCK0.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری، ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ مصنوعات کے معیار، ریگولیٹری تعمیل اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانا وزارت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون کوالٹی اشورینس میکانزم کو مضبوط بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جس میں آیوش کوالٹی مارک کا فروغ بھی شامل ہے، جبکہ آیوش کے طریقوں پر درست اور سائنس کی حمایت یافتہ معلومات کی ذمہ دارانہ ترسیل کو قابل بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006WV23.jpg

شری کیولیہ ووہرا، شریک بانی اور سی ای او، زپٹو، نے کہا کہ تعاون کے تحت، زیپٹو ایک مخصوص آیوش اسٹور فرنٹ کی میزبانی کرے گا تاکہ صارفین کو زیادہ وضاحت اور اعتماد کے ساتھ تصدیق شدہ آیوش مصنوعات دریافت کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم شفاف سورسنگ، تعمیل، اور ہموار ڈیجیٹل تجربے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

مفاہمتی عرضداشت کے تحت، آیوش ایکسل اہل آیوش مینوفیکچررز کی سفارش کرے گا اور ریگولیٹری تعمیل کے لیے تعلیمی مواد کا جائزہ لے گا، جبکہ زپٹو اپنے پلیٹ فارم پر ایک وقف شدہ آیوش اسٹور فرنٹ کے ذریعے پروڈکٹ کی دریافت میں معاونت کرے گا۔ اس تعاون میں صارفین کی بیداری کے مشترکہ اقدامات بھی شامل ہیں اور آیوش کوالٹی مارک سمیت تسلیم شدہ معیار کے معیارات کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مفاہمتی عرضداشت کی اہم خصوصیات:

• زپٹو پر ایک وقف آیوش سٹور فرنٹ کی تخلیق، صارفین کو آسانی سے تصدیق شدہ آیوش ادویات اور فلاح و بہبود کی مصنوعات تک رسائی کے قابل بنانا۔

• آیوش کوالٹی مارک (اے کیو ایم ) کے ساتھ تعمیل کو فروغ دینا تاکہ تصدیق شدہ معیارات، معیار اور صداقت کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

• ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے لیے ایم ایس ایم ایز پر خصوصی توجہ کے ساتھ، آیوش ایکسل کے ذریعے اہل آیوش مینوفیکچررز کی شناخت اور سفارش۔

• مشترکہ صارفین کی آگاہی کے اقدامات جن کا مقصد مستند معلومات اور آیوش مصنوعات کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔

• آیوش سسٹمز پر قابل اعتماد تعلیمی مواد کی ترقی اور میزبانی پر تعاون، جس کی توثیق آیوش ایکسل کے ذریعے کی گئی اور زپٹو کے پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلائی گئی۔

اس قدم سے امید ہے کہ آیوش کاروباریوں کو ہندوستان کے تیزی سے پھیلتے ڈیجیٹل بازاروں میں فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنائے گا اور ملک گیر صارفین کی قابل اعتماد اور معیار کی یقین دہانی شدہ مصنوعات تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔ یہ مفاہمت نامہ آیوش کی وزارت کے وسیع تر وژن کی حمایت کرتا ہے جس میں آیوش کو ایک عالمی صحت اور فلاح و بہبود کے نظام کے طور پر رکھا گیا ہے اور حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا، کاروبار کرنے میں آسانی، اور میک ان انڈیا پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

پس منظر

 (آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل)، نئی تشکیل شدہ ایکسپورٹ پروموشن کونسل [وزارت آیوش کی طرف سے قائم کی گئی اور وزارت تجارت، حکومت ہند کے تعاون سے]، 20 اپریل 2022 کو گاندھی نگر، گجرات میں منعقدہ گلوبل آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ میں شروع ہوئی۔ نریندر مودی نے باضابطہ طور پر آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل (آیوش ایکسل) کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد آیوروید، ہومیو پیتھی، سدھا، سووا/رگپا اور یونانی نظام کی مصنوعات کی برآمدات کی نگرانی کرنا اور ان شعبوں سے متعلق تجارتی مسائل کو حل کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007HI6J.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008DRGG.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009UUDW.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1216


(रिलीज़ आईडी: 2219787) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी