وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا
آج صبح مہاراشٹر میں ایک المناک طیارہ حادثہ پیش آیا، جس میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی اور ان کے کچھ ساتھی جاں بحق ہو گئے: وزیر اعظم
اجیت دادا نے مہاراشٹر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور خاص طور پر دیہات میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے میں پیش پیش رہے۔ میں اجیت پوار جی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں: وزیر اعظم
اس المناک حادثے میں جان گنوانے والے ساتھیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور غم کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم
این سی سی ایک ایسی تحریک ہے جو ہندوستان کی یووا شکتی کو طاقت دیتی ہے: وزیر اعظم
آج، دنیا ہندوستان کے نوجوانوں کو بڑے اعتماد کے ساتھ دیکھتی ہے: وزیر اعظم
یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ معاہدہ عالمی توجہ مبذول کر رہا ہے، بہت سے لوگ اسے تمام معاہدوں کی ماں اور دنیا کے لیے گیم چینجر قرار دے رہے ہیں: وزیر اعظم
آج، لڑائیاں متعدد محاذوں پر لڑی جاتی ہیں، وہ کوڈ میں بھی اور کلاؤڈ میں بھی لڑی جاتی ہیں۔ ٹیکنالوجی میں پیچھے رہنے والے ممالک نہ صرف معاشی بلکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی کمزور ہوتے ہیں: وزیر اعظم
ایک وکست بھارت کے لیے شہری کے طور پر ہمارا برتاؤ بھی ایک اہم پہلو ہے۔ بطور شہری، ہمیں اپنے فرائض کو سب سے زیادہ ترجیح دینی چاہیے: وزیر اعظم
یووا فِٹ تو دیش ہِٹ!: وزیر اعظم
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 6:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا۔ این سی سی ڈے کے موقع پر اجتماع کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ این سی سی، این ایس ایس کیڈٹ، جھانکی فنکاروں، قومی رنگ شالا کے ساتھیوں اور ملک بھر سے نوجوان شرکا کی کاوشیں ان کی مربوط کارکردگی میں واضح طور پر نظر آتی ہیں۔ جناب مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح مہاراشٹرا میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے کی وجہ سے یہ دن بے حد دکھ بھرا رہا، جس میں نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار جی اور کچھ ساتھیوں کی جان چلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجیت دادا نے مہاراشٹر اور ملک کی ترقی میں خاص طور پر گاؤں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر کے اہم کردار ادا کیا ہے اور انھوں نے جناب اجیت پوار جی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے غم اور تعزیت کے ان لمحات کے درمیان دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ سمیت، موجود تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور اس سال لڑکیوں کی کیڈٹس کی بڑی شرکت کی تعریف کی۔
جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ”این سی سی ایک تحریک ہے جو بھارت کے نوجوانوں کو پراعتماد، نظم و ضبط والے، حساس اور قوم کے لیے وقف شہری بناتی ہے“ اور یہ بھی اجاگر کیا کہ ہر سال کیڈٹس اپنا کردار مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں این سی سی کیڈٹس کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی ہے، جس میں سرحدی اور ساحلی علاقوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے زور دیا کہ این سی سی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوان فخر سے اپنی وراثت کو جیتے ہیں، اور اس عظیم جذبے سے ملک بھر میں وندے ماترم کے 150 سالہ جشن کا حوالہ دیا۔ انہوں نے پرم ویر ساگر یاترا کو ایک بہترین مثال قرار دیا، یاد دلاتے ہوئے کہ چند سال قبل حکومت نے انڈمان و نیکوبر کے 21 جزائر کا نام پرم ویر چکر ایوارڈیوں کے نام پر رکھا تھا اور کیڈٹس نے اپنے سیلنگ ایکسپیڈیشن کے ذریعے قومی ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والے جذبے کو آگے بڑھایا۔ جناب مودی نے لکشدیپ میں جزیرہ فیسٹیول میں کیڈٹس کے ذریعے سمندر، ثقافت اور فطرت کو ایک ساتھ منانے کی بات بھی کی۔
جناب مودی نے کہا کہ این سی سی نے یادگاروں سے سڑکوں تک تاریخ کو زندہ کر دیا ہے۔ سائیکل ریلی کے ذریعے باجی راؤ پیشوا کی بہادری، عظیم جنگجو لچھت بور فوکن کی مہارت اور بھگوان برسا مندا کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، جس سے عوامی شعور بیدار ہوا ہے۔ انہوں نے تمام کیڈٹس کی کاوشوں کی تعریف کی اور آج اعزاز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے لال قلعہ سے کہے ہوئے اپنے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے، بہترین وقت ہے اور زور دیا کہ آج کا دور بھارت کے نوجوانوں کے لیے سب سے زیادہ مواقع والا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ نوجوان اس دور سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور بھارت اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے تاریخی آزاد تجارتی معاہدے کو مثال قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھارت نے عمان، نیوزی لینڈ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور موریشس کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو لاکھوں نوجوانوں کے لیے لاتعداد مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
جناب مودی نے زور دیا کہ پوری دنیا بھارت کے نوجوانوں کی طرف بڑے اعتماد سے دیکھ رہی ہے اور اس اعتماد کی وجہ ان کی مہارتیں اور اقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی نوجوان جمہوریت کی اقدار، تنوع کا احترام اور دنیا کو ایک خاندان سمجھنے والا عقیدہ لے کر چلتے ہیں، جو انہیں کہیں بھی جا کر لوگوں کے ساتھ آسانی سے ہم آہنگ ہونے اور ان قوموں کی ترقی میں تعاون کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اقدار بھارت کی ثقافت اور فطرت ہیں۔
جناب مودی نے عالمی رہنماؤں سے اپنی گفتگو کی بنیاد پر کہا کہ بھارتی نوجوان نہ صرف محنتی ہیں بلکہ عمدہ پروفیشنل بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی پوری دنیا میں بڑی طلب ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خلیجی ممالک میں لاکھوں بھارتی سالوں سے کام کر رہے ہیں اور بھارتی ڈاکٹر و انجینئر کئی ممالک میں شاندار ہیلتھ کیئر سسٹم اور انفراسٹرکچر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ پہلے زمانے میں بیرون ممالک جانے والے بھارتی اساتذہ نے دنیا بھر کی معاشروں میں نئی اقدار شامل کیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی نوجوانوں کی عالمی شراکت کے ساتھ ساتھ ان کی ملکی کامیابیاں بھی دنیا بھر میں قدر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہی نوجوان ہیں جن کی وجہ سے بھارت دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارت بن گیا ہے اور اب ان کی طاقت اسٹارٹ اپ، خلا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ہر شعبے میں انقلاب لا رہی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اس معاہدے کو ”تمام معاہدوں کی ماں“ کہا جا رہا ہے جو اس کے وسیع فوائد کی وجہ سے ہے اور یہ آتم نربھر بھارت مہم کو تیز کرے گا اور "میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ" کے عزم کو مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس معاہدے کے تحت بھارت کی 99 فیصد سے زائد برآمدات پر ٹیرف یا تو صفر ہو جائے گا یا بہت کم، جو ٹیکسٹائل، چمڑا، جواہرات، جوتے، انجینئرنگ سامان اور ایم ایس ایم ای جیسی صنعتوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دستکاروں، کاریگروں اور چھوٹے کاروباری افراد کو 27 یورپی ممالک کی وسیع مارکیٹوں تک براہ راست رسائی ملے گی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ بھارت میں مزید سرمایہ کاری لائے گا، جس سے نئی انجینئرنگ، الیکٹرانکس، کیمیکل، فارمہ اور دیگر مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم ہوں گی، جبکہ زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور ماہی گیری کے لیے یقینی مارکیٹ پیدا ہوں گی، جو کسانوں، ماہی گیروں اور دیہی نوجوانوں کے لیے بڑا موقع ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ایف ٹی اے بھارت کے نوجوانوں کو براہ راست یورپ کی نوکری کی مارکیٹ سے جوڑتا ہے، خاص طور پر انجینئرنگ، گرین ٹیکنالوجی، ڈیزائن، لاجسٹک اور جدید مینوفیکچرنگ میں مواقع پیدا کرتا ہے، یعنی 27 ممالک میں بھارتی نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھل رہے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ حکومت جامع اصلاحات کے ذریعے عالمی مواقعوں کو وسعت دے رہی ہے اور وہ اصلاحاتی ایکسپریس جس پر ملک سوار ہے وہ نوجوانوں کے سامنے ہر رکاوٹ کو دور کر رہی ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ملک کے سامنے بڑھتے مواقع، این سی سی کیڈٹس کے نصاب میں شامل نظم و ضبط اور اقدار کے ساتھ مل کر ان کے لیے اضافی فائدہ ہیں۔
آپریشن سندور کی شاندار جھانکی کی تعریف کرتے ہوئے جناب مودی نے خاص طور پر قومی سلامتی کے اس نازک لمحے میں این سی سی کیڈٹس کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مسلح افواج کی مدد، بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا انعقاد اور فرسٹ ایڈ سروسز فراہم کرنے میں ان کے کردار کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ این سی سی تربیت صرف پریڈ گراؤنڈ تک محدود نہیں بلکہ "ملک پہلے" کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہے، جو مشکل وقت میں کیڈٹس کو ملک کے لیے پوری طاقت سے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
آپریشن سندور نے بھارت کی طاقت اور مسلح افواج کی بہادری کو دوبارہ ثابت کیا، جناب مودی نے کہا کہ اس نے مقامی ہتھیاروں کی ترقی کو بھی ظاہر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید جنگ میں نوجوانوں کی مہارتوں کا کردار بہت بڑھ گیا ہے، کیونکہ اب جنگیں نہ صرف ٹینکوں اور بندوقوں سے لڑی جاتی ہیں بلکہ کوڈ اور کلاؤڈ میں بھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹیکنالوجی میں پیچھے رہ جانے والی قومیں نہ صرف معاشی طور پر کمزور ہوتی ہیں بلکہ سلامتی کے اعتبار سے بھی اور نوجوانوں کی اختراعی صلاحیت قوم پرستی کو مضبوط کرتی ہے اور قومی سلامتی میں تعاون کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی سمجھ رکھنے والے اور اختراعی نوجوانوں کے لیے مسلح افواج میں نئے مواقع کھل رہے ہیں، دفاعی اسٹارٹ اپ کامیاب ہو رہے ہیں، میڈ ان انڈیا ڈرون تیار ہو رہے ہیں اور AI و دفاعی اختراعات افواج کو جدید بنا رہی ہیں۔ انھوں نے نوجوانوں سے گزارش کی کہ ان مواقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے حال ہی میں 25 جنوری کو قومی ووٹر ڈے منایا، اور اس موقع پر شہریوں کو خط لکھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ووٹر ڈے آئین سے عطا کیے گئے فرائض اور حقوق کا جشن ہے، اور بتایا کہ بھارت کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان ووٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوان شہری 18 سال کے ہوتے ہیں اور ووٹ دینے کے اہل بنتے ہیں تو انہیں ملک کی تقدیر کی تشکیل کی طاقت مل جاتی ہے۔ جناب مودی نے ملک میں ایک نئی روایت قائم کرنے کی تجویز دی کہ این سی سی، این ایس ایس اور مائی ینگ انڈیا آرگنائزیشن ہر 25 جنوری کو پہلے ووٹروں کے اعزاز میں ایک عظیم تقریب منعقد کریں اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ کاوش نوجوانوں میں ذمے داری کا احساس مضبوط کرے گی اور جمہوریت کو مستحکم بنائے گی۔
جناب مودی نے زور دیا کہ ”وکست بھارت صرف معاشی خوشحالی تک محدود نہیں بلکہ اس کے شہریوں کے طرزِ عمل پر بھی منحصر ہے، جو اپنے فرائض کو فوقیت دیتے ہیں“۔ انہوں نے سوچھ بھارت ابھیان کو مثال قرار دیا، اور کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے شروع ہوا مگر شہریوں، نوجوانوں اور بچوں نے اسے آگے بڑھایا اور صاف ستھرائی کو عادت، طرز زندگی اور قدر قرار دیا۔ انہوں نے ہر نوجوان سے گزارش کی کہ ہفتے میں کم از کم ایک گھنٹہ صفائی مہم کے لیے وقف کریں اور کسی منتخب جگہ کوئی سرگرمی طے کریں۔
وزیر اعظم مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ ”ایک پیڑ ماں کے نام“ مہم کے تحت این سی سی نے تقریباً 8 لاکھ درخت لگائے ہیں اور زور دیا کہ ان درختوں کی اچھی نشوونما یقینی بنانا بھی ہمارا فرض ہے۔
نوجوان طاقت کی سب سے بڑی آزمائش یہ ہے کہ آئندہ وقت میں ہم کتنے فٹ ہوں گے، وزیر اعظم نے بتایا کہ فٹنس چند منٹ کی ورزش تک محدود نہ رہے بلکہ ہماری فطرت کا حصہ بنے، خوراک سے لے کر روزمرہ معمولات تک نظم و ضبط والا طرز زندگی اپنائیں۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ این سی سی کیڈٹس فٹ انڈیا مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں اور کھیلوں میں بھرپور کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں میں موٹاپے کا مسئلہ اٹھایا اور مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مستقبل میں تین میں سے ایک شخص موٹاپے کا شکار ہو سکتا ہے، جو ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے اور نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہونے والا گروپ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چوکنا رہنا ضروری ہے اور تیل کی مقدار کم کرنے کی اپیل کی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ این سی سی نہ صرف مارچ سکھاتی ہے بلکہ شہری کے طور پر ذمہ داری بھی عطا کرتی ہے، مہارتیں اور اقدار سکھاتی ہے جو کیڈٹس کو بہتر شہری بناتی ہیں، جناب مودی نے کہا کہ جمہوریہ ڈے کی تقریبات میں حاصل ہونے والے تجربات ان کی شخصیت کو مزید نکھارتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنی بات کے اختتام پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ زندگی کی ہر آزمائش میں کامیاب ہوں گے اور وکست بھارت کی تعمیر میں مسلسل تعاون کریں گے۔
اس موقع پر مرکزی وزرا جناب راج ناتھ سنگھ، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، جناب سنجے سیٹھ سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع
U: 1207
(रिलीज़ आईडी: 2219783)
आगंतुक पटल : 8