وزارت دفاع
یومِ جمہوریہ 2026: بیٹنگ ریٹریٹ کے دوران وجے چوک دل موہ لینے والی بھارتی دھنوں سے گونج اٹھے گا
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 2:20PM by PIB Delhi
وجے چوک، جو اپنی تاریخی حیثیت رکھتا ہے، 29 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کے دوران دل موہ لینے والی بھارتی دھنوں سے گونجنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ تقریب 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام کی علامت ہوگی۔ اس موقع پر بھارتی فوج، بھارتی بحریہ، بھارتی فضائیہ اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے بینڈز ممتاز سامعین کے سامنے دلکش اور جوش و خروش سے بھرپور دھنیں پیش کریں گے۔ معزز مہمانوں میں صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، دیگر مرکزی وزراء، اعلیٰ حکام اور عوام شامل ہوں گے۔
تقریب کا آغاز ماسڈ بینڈ کی دھن ’قدم قدم بڑھائے جا‘ سے ہوگا، جس کے بعد پائپس اینڈ ڈرمز بینڈ کی دلکش دھنیں پیش کی جائیں گی، جن میں ‘اتُلّیہ بھارت’، ‘ویر سینک’، ‘ملی جھلی’، ‘نرتیہ سریتا’، ‘مارونی’ اور ‘جہلم’ شامل ہیں۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز کے بینڈز ‘وجے بھارت’، ‘ہتھروہی’، ‘جے ہو’ اور ‘ویر سیپاہی’ پیش کریں گے۔
بھارتی فضائیہ کے بینڈ کی دھنوں میں‘بریو واریئر’، ‘ٹوائلائٹ’، ‘الرٹ’ اور ‘فلائنگ اسٹار’ شامل ہوں گی، جبکہ بھارتی بحریہ کا بینڈ ‘نمستے’، ‘ساگر پون’، ‘ماتری بھومی’، ‘تیجسوی’ اور ‘جے بھارتی’ پیش کرے گا۔ اس کے بعد بھارتی فوج کا بینڈ ‘وجیئی بھارت’، ‘آرمبھ ہے، پرچنڈ ہے’،‘اے وطن، اے وطن’، ‘آنند مٹھ’، ‘سگمیہ بھارت’ اور ‘ستارے ہند’ بجائے گا۔
اس کے بعد ماسڈ بینڈز ’بھارت کے شان‘، ’وندے ماترم‘ اور ’ڈرمَرز کال‘ پیش کریں گے۔ تقریب کا اختتام بگلرز کی جانب سے پیش کی جانے والی مقبول دھن ’سارے جہاں سے اچھا‘ پر ہوگا۔
تقریب کے پرنسپل کنڈکٹر اسکواڈرن لیڈر لیما پوکپم روپ چندر سنگھ ہوں گے۔ بھارتی فوج بینڈ کے کنڈکٹر صوبیدار میجر پرکاش جوشی ہوں گے، جبکہ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے بینڈز کی قیادت بالترتیب ایم انٹونی، ایم سی پی او ایم یو ایس II اور وارنٹ آفیسر اشوک کمار کریں گے۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز کے بینڈ کے کنڈکٹر انسپکٹر چیترم ہوں گے۔ پائپس اینڈ ڈرمز بینڈ صوبیدار ایس پی چورسیا کی ہدایات میں پرفارم کرے گا، جبکہ بگلرز صوبیدار منوج کمار کی قیادت میں پرفارم کریں گے۔
اس سال وجے چوک پر تقریب کے لیے قائم نشست گاہوں کے حصوں کے نام بھارتی موسیقی کے سازوں پر رکھے گئے ہیں، جن میں بانسری، ڈمرو، اکتارا، ایسراج، مریدنگم، ناگاڑا، پکھاوج، سنتور، سارنگی، سرندا، سرود، شہنائی، ستار، سربہار، طبلہ اور وینا شامل ہیں۔
********
(ش ح ۔ک ح ۔ت ا(
U.No. 1188
(रिलीज़ आईडी: 2219591)
आगंतुक पटल : 18