امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ہندوستان کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کو سراہا
ہند-یورپی یونین تجارتی معاہدہ دونوں فریقوں کے لیے مفید سمجھوتوں کے ذریعے ’آتم نربھر بھارت‘کے مشن کو مضبوط کرتا ہے
ہند-یورپی یونین تجارتی معاہدہ ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جو ہندوستان کے عالمی تجارتی تعلقات میں ایک اسٹریٹجک کامیابی کو یقینی بناتا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اصول ‘ہندوستان مقدم’ کی رہنمائی میں ہندوستان-یورپی یونین تجارتی معاہدہ متعلقہ شعبوں کی حفاظت کرتا ہے اور 99؍فیصد ہندوستانی برآمدات کے لیے بے مثال رسائی حاصل کرکے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرتا ہے
یہ معاہدہ ٹیکسٹائل، ملبوسات، چمڑا، جوتے، سمندری مصنوعات، جواہرات، زیورات، دستکاری، انجینئرنگ سامان، طبی آلات، پلاسٹک اور ربڑ اور آٹوموبائل شعبوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرتا ہے
عوام کے لیے موافق تجارتی معاہدوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتے ہوئے، یہ زرعی برآمدات کے لیے ترجیحی مارکیٹ رسائی کو یقینی بنا کر دیہی معیشت میں تیزی اور خواتین کی شرکت میں اضافہ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے
ہندوستان-یورپی یونین تجارتی معاہدے کے ذریعے مودی جی ہمارے نوجوانوں کی عالمی امنگوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مختلف شعبوں میں مواقع کے دروازے کھولتےہیں، نئی نوکریاں پیدا کرتے ہیں، جدت کو فروغ دیتے ہیں اور ان کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں
’وکست بھارت 2047’ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر یہ معاہدہ پورےیورپ میں ہندوستان کی صلاحیت کو فروغ دیتا ہے اور 17 ذیلی شعبوں میں آزاد پیشہ ور افراد کی خدمات فراہم کرتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
27 JAN 2026 8:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نےہندوستان کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہند-یورپی یونین تجارتی معاہدہ دونوں فریقوں کے لیے مفید اور’آتم نربھر بھارت‘ کے لیے ہندوستان کے مشن کو بڑھاتا ہے اور ہندوستان کے عالمی تجارتی تعلقات میں ایک اسٹریٹجک پیش رفت کو یقینی بناتے ہوئے ایک فیصلہ کن لمحے کی نشاندہی کرتا ہے ۔
ایکس پر اپنی ایک سلسلہ وار پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہاکہ ہند-یورپی یونین تجارتی معاہدہ ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جو ہندوستان کے عالمی تجارتی تعلقات میں ایک اسٹریٹجک کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ معاہدہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دانشمندانہ سفارتی بصیرت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے اور ‘آتم نربھر بھارت’ کے مشن کو مضبوط کرتا ہے، ایسے باہمی فائدہ مند اور متوازن شراکت دارانہ معاہدوں کے ذریعے جو اعتماد پر مبنی ہیں۔ اس تاریخی کامیابی پر مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اصول ‘ہندوستان مقدم’ کی قیادت میں،ہند-یورپی یونین تجارتی معاہدہ متعلقہ شعبوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور 99؍فیصد ہندوستانی برآمدات کے لیے بے مثال رسائی حاصل کر کے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرتا ہے، جس سے ٹیکسٹائل، ملبوسات، چمڑا، جوتے، سمندری مصنوعات،جواہرات، زیورات، دستکاری، انجینئرنگ سامان، طبی آلات، پلاسٹک ،ربڑ اور آٹوموبائل شعبوں کے لیےمواقع کے نئے دروازے کھولتا ہے۔
عوام کے موافق تجارتی معاہدوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتے ہوئے یہ زرعی برآمدات کے لیے ترجیحی مارکیٹ رسائی کو یقینی بنا کر دیہی معیشت میں تیزی اور خواتین کی شرکت میں اضافہ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ’’ ہند-یورپی یونین تجارتی معاہدے کے ذریعے مودی جی ہمارے نوجوانوں کی عالمی امنگوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مختلف شعبوں میں مواقع کھول رہے ہیں، نئی نوکریاں پیدا کر رہے ہیں، جدت کو فروغ دے رہے ہیں اور ان کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔ ‘وکست بھارت 2047’ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر، یہ معاہدہ 17 ذیلی شعبوں کے آزاد پیشہ ور افراد کو یورپی کلائنٹس کو خدمات فراہم کرنے میں اعتمادفراہم کرتا ہے، علم پر مبنی تجارت کے لیے راہیں ہموار کرتا ہے اور ہندوستان میں تربیت یافتہ آیورویدک طبیبوں کو یورپی یونین کے رکن ممالک میں خدمات فراہم کرنے کے مواقع دے کر پورے یورپ میں ہندوستان کی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے۔‘‘
*********
UR-1173
(ش ح۔ م ع ن-ع د)
(रिलीज़ आईडी: 2219537)
आगंतुक पटल : 6