وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی اے نئی دہلی نے سی اے وائی ای آئی ٹی کے ساتھ تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کیے


آیوروید میں اے آئی انٹیگریشن پر ماہرانہ گفتگو کی میزبانی کی

प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 6:27PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کا مرکزی ادارہ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے جس میں سینٹر فار آیوروید ایجوکیشن، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی (سی اے وائی ای آئی ٹی) کے ساتھ ایک میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ شراکت داری آیورویدک شعبے میں جدید ترین تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اختراعی تعلیمی فریم ورک کو فروغ دینے کا ہدف رکھتی ہے۔

اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر (وید) پی کے پرجاپتی نے اے آئی آئی اے کی طرف سے ایم او یو پر دستخط کیے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ابھیمنیو کمار، چیئرمین اینڈ سی ای او، سینٹر فار آیوروید ایجوکیشن، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی (سی اے وائی ای آئی ٹی)، نے سی اے وائی ای آئی ٹی کی طرف سے دستخط کیے۔

یہ رسمی تقریب برہسپتی دیو ترگون آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر مہاپاترا ارون کمار، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ کمار بھرتیہ، نے خیرمقدمی کلمات پیش کیے، جس کے بعد سی اے وائی ای آئی ٹی کے چیف ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر، جناب اویرل اپوروا نے ایم او یو کے مقاصد پر بریفنگ دی۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر، پروفیسر (وید) پر دیپ کمار پرجاپتی نے زور دیا کہ سی اے وائی ای آئی ٹی کی ٹیکنالوجیکل طاقت کو اے آئی آئی اے کی کلینیکل عمدگی کے ساتھ مربوط کرنے سے طلباء کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا جو روایتی تحقیق کو عالمی حل میں تبدیل کر سکے۔

تقریب میں اسٹیج پر ممتاز شعبہ تعلیم کے اساتذہ کی موجودگی نے وقار بخشا، جن میں پروفیسر راجا گوپال ایس (ڈین ریسرچ اینڈ ہیڈ، کمار بھرتیہ) اور پروفیسر منجوشا راجا گوپال (ڈین، فیکلٹی آف آیوروید، دہلی یونیورسٹی اینڈ ہیڈ، شلکھیا) شامل تھیں، جن کے ساتھ اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد، پروفیسر ابھیمنیو کمار، سابقہ ڈائریکٹر اے آئی آئی اے نے ”آیوروید میں مصنوعی ذہانت کے اطلاقات“ کے عنوان سے ایک گہرا اور بصیرت افروز لیکچر دیا۔ انہوں نے یہ دکھایا کہ اے آئی اور مشین لرننگ کلاسیکی ڈیٹا کا تجزیہ کر کے ذاتی نوعیت کی ”پرکرتی پر مبنی“ دوائی فراہم کر سکتے ہیں اور نیٹ ورک فارماکولوجی کے استعمال کی ترغیب دی تاکہ آیوروید کے لیے عالمی سطح پر ثبوت فراہم کیے جا سکیں۔

تقریب ڈاکٹر پرشانت کمار گپتا، اسسٹنٹ پروفیسر، اے آئی آئی اے نئی دہلی کی طرف سے شکریے کے الفاظ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اب تک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے 74 قومی ایم او یو اور 20 بین الاقوامی ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 1150


(रिलीज़ आईडी: 2219345) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil