سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 ممتاز اسٹارٹ اپس، نامور سائنس دانوں اور ممتاز اہلِ علم کے ایک نمایاں گروپ کے ساتھ ایک تعاملی ملاقات کی، جو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں خصوصی مدعوین کے طور پر شریک تھے


ان میں سے تقریباً 100 ممتاز سائنسی ماہرین نے یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر صدرِ جمہوریہ کی جانب سے منعقدہ ’ایٹ ہوم‘ استقبالیہ میں بھی شرکت کی

یومِ جمہوریہ کے 500 خصوصی مدعوین میں خلائی سائنس، حیاتیاتی ٹیکنالوجی، حیاتیاتی علوم، ارضیاتی علوم اور دیگر جدید و صف اول کے تحقیقی شعبوں سے تعلق رکھنے والے سائنس دان شامل تھے

یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں اس طرح کے خصوصی مدعوین کو شامل کرنے کی روایت کا آغاز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی پہل پر کیا گیا تھا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 4:28PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیرِ اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیرِ مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 ممتاز اسٹارٹ اپس، نامور سائنس دانوں اور ممتاز اہلِ علم کے ایک نمایاں گروپ کے ساتھ ایک تعاملی ملاقات کی۔ یہ تمام افراد یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں قومی دارالحکومت میں خصوصی طور پر مدعو کیے گئے تھے۔

اس اجتماع میں مختلف سائنسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز سائنس دان شامل تھے، جن میں خلائی سائنس، حیاتیاتی ٹیکنالوجی، حیاتیاتی علوم، ارضیاتی علوم اور دیگر جدید و صف اول کے تحقیقی میدان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ممتاز اسکالرز اور منتخب اسٹارٹ اپ اختراع کار بھی موجود تھے، جو بھارت کے تیزی سے فروغ پاتے ہوئے سائنسی اور اختراعی ماحولیاتی نظام کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اسرو اور دیگر ممتاز قومی اداروں سے وابستہ سائنس دانوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس اجتماع کا اہم حصہ تھی، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے عالمی مقام کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مدعوین کے اس متنوع گروپ کو خصوصی طور پر دہلی بلایا گیا تھا تاکہ وہ یومِ جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کر سکیں اور وقار و قومی اعتراف کے ماحول میں منعقد ہونے والی سرکاری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بڑے گروپ میں سے تقریباً 100 اراکین کو شام کے وقت صدرِ جمہوریہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ’ایٹ ہوم‘ استقبالیہ میں بھی مدعو کیا گیا ، جو ان کی خدمات کو دی جانے والی قومی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، سائنس دانوں، ڈاکٹروں اور اختراع کاروں کو خصوصی مدعوین کے طور پر شامل کرنے کی روایت گزشتہ چند برسوں کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ذاتی پہل پر شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد علمی برتری کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بھارت کے علم تخلیق کرنے والوں کو قومی سطح پر نمایاں مقام دینا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا: ’’یہ روایت وزیرِ اعظم کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ سائنسی اور علمی برادری کو ان کا جائز احترام دیا جائے، اور ساتھ ہی انہیں باوقار مقام سے قومی تقریبات کا مشاہدہ کرنے اور صدرِ جمہوریۂ ہند سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔‘‘

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہر سال اس اقدام کے تحت ممتاز ماہرینِ تعلیم، سائنس دانوں، طبی ماہرین اور اختراع کاروں کے ایک منتخب اور محتاط طور پر ترتیب دیے گئے گروپ کو دہلی مدعو کیا جاتا ہے، جو قومی ترقی کے ایک اہم ستون کے طور پر علمی سرمایہ کو تسلیم کرنے پر حکومت کے مسلسل زور کو اجاگر کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگرچہ دورے کے دوران مختلف شعبوں سے متعلق مخصوص سرگرمیاں، بشمول ارضیاتی علوم، منعقد کی گئیں، تاہم مجموعی طور پر یہ اقدام ایک وسیع اور جامع نوعیت کی ہمہ گیر کوشش ہے جو متعدد سائنسی شعبوں کا احاطہ کرتی ہے، اور اسے اسی ہمہ گیر قومی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

موجود شدہ سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے سائنسی تحقیق، اختراع اور استعداد سازی کے لیے حکومتِ ہند کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جو عالمی سطح پر بھارت کے سائنسی نقوش کو مضبوط بنانے اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

****

( ش ح۔ا ک ۔ ا ک م)

U.No. 1141


(रिलीज़ आईडी: 2219251) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil