وزارت دفاع
بی آر او نے جموں و کشمیر میں چٹرگالا پاس کے بالائی علاقے میں راحت رسانی اورسڑکوں کی بحالی کا آپریشن انجام دیا
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 10:03PM by PIB Delhi
بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن میں بھدرواہ-چٹرگالا لنک روڈ میں 10,500 فٹ کی اونچائی پر واقع چٹرگالا پاس میں پروجیکٹ سمپرک کے تحت بالائی علاقوں میں راحت رسانی اور سڑک کی بحالی کی کارروائی کامیابی سےانجام دی ، جو 23 جنوری 2026 کو شدید برف باری کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی ۔
35 بارڈر روڈ ٹاسک فورس (بی آر ٹی ایف) کی 118 روڈ کنسٹرکشن کمپنی (آر سی سی) نے 24 جنوری 2026 کی صبح برف ہٹانے کاآپریشن شروع کیا جو تقریبا 40 گھنٹے تک جاری رہا ، جس سے تقریبا 38 کلومیٹر سڑک کو صاف کیا گیا جو 5 سے 6 فٹ برف سے ڈھکی ہوئی تھی ۔ یہ راستہ 25 جنوری 2026 کی شام تک کھول دیا گیا ، جس سےپھنسے ہوئے 20 شہریوں اور 4 راشٹریہ رائفلزبٹالین کے 40 فوجیوں کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور اسٹور کو بحفاظت نکالنے میں مدد ملی ۔
ریسکیو مشن 26 جنوری 2026 کو 02:30 بجے تک مکمل ہوا ، جس سے دشوار گزار بالائی علاقوں اور ناخوشگوار موسمی حالات میں کام کرنے والے بی آر او اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ یہ آپریشن ہندوستانی فوج کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ انجام دیا گیا ، جس سے خطے میں فوری راحت رسانی اور اہم مواصلاتی روابط کی بحالی کو یقینی بنایا گیا ۔
بارڈر روڈ آرگنائزیشن ملک کے کچھ دشوار گزار علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے استحکام ، آپریشنل تیاری اور انسانی امدادرسانی کے تئیں اپنے عزم پر ثابت قدم ہے ، اور اپنے مقصد‘شرمینہ سروم سادھیم’ پر عمل پیرا ہے۔


****
ش ح-م ش ع-ش ا
UR No. 1110
(रिलीज़ आईडी: 2218976)
आगंतुक पटल : 7