ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ مملکت برائے ارضیاتی علوم (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یومِ جمہوریہ 2026 کی تقریب میں اعزاز حاصل کرنے والے ڈیپ اوشن مشن کے سائنس دانوں کو مبارک باد پیش کی

प्रविष्टि तिथि: 26 JAN 2026 6:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ مملکت برائے ارضیاتی علوم (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پرتھوی بھون میں بھارت کے  پیش رو ڈیپ اوشن مشن (ڈی او ایم) سے وابستہ وقف شدہ سائنس دانوں اور محققین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریبِ تہنیت کا انعقاد کیا۔ ان ممتاز شخصیات کو حکومتِ ہند کی جانب سے جمہوریۂ ہند کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیت میں ان کے بیش بہا کردار کے اعتراف کے طور پر یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 کی شاندار تقریب میں بطور خصوصی مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

گہرے سمندر مشن کی اس کامیابی کا جشن منانے کے لیے وزارتِ ارضیاتی علوم نے سائنس دانوں اور محققین کو مدعو کیا اور وزارت میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے اُن سائنس دانوں کی ستائش کی جو علم اور اختراع کی مسلسل جستجو کے ذریعے بھارت کو گہرے سمندر کی تحقیق و جستجو میں صفِ اوّل کا مقام دلانے میں سرگرم ہیں۔

ڈیپ اوشن مشن کی اس کامیابی پر وزارتِ ارضیاتی علوم کے سکریٹری ڈاکٹر ایم۔ روی چندرن نے ایک پیغام میں تمام سائنس دانوں اور محققین کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا، ’’اس باوقار اور تاریخی موقع پر وزارتِ ارضیاتی علوم کے رفقائے سائنس اور معزز معاونین سے خطاب کرتے ہوئے مجھے بے حد مسرت حاصل ہو رہی ہے۔ آج ہم سب کے لیے اجتماعی فخر کا لمحہ ہے، کیونکہ وزارتِ ارضیاتی علوم کو 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں پہلی مرتبہ خصوصی مہمان کے طور پر خدمات انجام دینے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ گزشتہ 19 برسوں سے ملک کی خدمت کرتے ہوئے، وزارت نے موسم کی پیش گوئی، آب و ہوا سے متعلق خدمات، سمندری اور قطبی تحقیق، اور ارضیات کے شعبوں میں بھارت کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

سائنس دانوں اور محققین نے اس اعزاز پر اظہارِ تشکر کیا اور مشن کے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا اور دیگر معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس، جوہری توانائی اور اسٹارٹ اپ شعبے سے وابستہ محققین اور سائنس دان بھی موجود تھے۔

***

UR-1102

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2218877) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil