جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں شمولیت سے بھارت کی قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لیے عالمی شراکت داری مضبوط ہوئی ہے: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی
مرکزی وزیر جوشی نے ڈبلیو ای ایف 2026 کا دورہ ختم کیا، قابل تجدید توانائی کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
بھارت کے صاف توانائی کے وژن اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ڈبلیو ای ایف میں زبردست عالمی تائید حاصل ہوئی
بھارت کی پالیسی کی یقین دہانی اور طویل مدتی توانائی کی منتقلی کے روڈ میپ نے اسے ڈیووس 2026 میں عالمی توانائی کی منتقلی کے کلیدی محرک کے طور پر پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 5:23PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر، پرہلاد جوشی نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) سالانہ اجلاس 2026 کے بعد ایک سلسلہ وار اعلیٰ سطحی مصروفیات کے بعد واپسی کی، جس سے عالمی سطح پر طویل مدتی صاف توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے ایک انتہائی پرکشش مقام کے طور پر بھارت کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔
مرکزی وزیر جوشی نے کہا کہ اس دورے سے قیمتی بصیرتیں حاصل ہوئیں، اسٹریٹجک شراکت داریاں مضبوط ہوئیں اور بھارت کے قابل تجدید توانائی کے سفر میں عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا۔ ڈبلیو ای ایف 2026 میں ہونے والی بات چیت نے بھارت کے عزم کو مزید تازہ کیا کہ وہ مستحکم پالیسیوں، عالمی تعاون کے تسلسل اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرے گا، جس سے ملک عالمی توانائی منتقلی کا ایک اہم محرک بن کر ابھرے گا، وزیر موصوف نے مزید کہا۔
ورلڈ اکنامک فورم میں، مرکزی وزیر نے بھارت کی طویل مدتی سرمایہ کاری کا خاکہ پیش کیا، جس کی بنیاد پالیسی کی استحکام، قابل پیش گوئی قوانین اور مرکزی اور ریاستی سطح پر مسلسل اسٹیک ہولڈر انگیجمنٹ پر مبنی ہے۔ ان بات چیتوں سے بھارت کی صلاحیت پر عالمی اعتماد دوبارہ مستحکم ہوئی جس سے وہ قابل تجدید توانائی کو تیزی سے وسعت دے سکتا ہے جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی اور شمولیت کو یقینی بناتا ہے۔
بھارت کی صاف توانائی میں ترقی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد
متعدد سیشن اور میڈیا سے گفتگو کے دوران، وزیر موصوف نے شفاف پالیسیوں، عوام مرکوز پروگراموں اور مضبوط نفاذی صلاحیتوں کے ذریعے حاصل کی گئی قابل تجدید توانائی میں بھارت کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا۔ بین الاقوامی اسٹیک ہولڈروں نے بھارت کے قابل سرمایہ کاری منصوبوں کی پائپ لائن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پی ایم–سوریہ گھر اور پی ایم–کسم جیسی اہم اسکیموں کی کامیابی کو تسلیم کیا، جنہوں نے بڑے پیمانے پر پروگراموں کو تیزی سے نافذ کرنے کی بھارت کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
شمسی پی وی ویلیو چین میں گھریلو مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت کی کوششوں کو عالمی کارپوریٹ رہنماؤں کی جانب سے بھرپور تعریف حاصل ہوئی، جس سے صاف توانائی کے شعبے میں ایک مضبوط اور مسابقتی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر بھارت کے کردار کو تقویت ملی۔ گرین ہائیڈروجن کی ذیلی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت کو بھی شراکت دار ممالک کی توانائی منتقلی میں معاونت کے لیے ایک اہم محرک کے طور پر نمایاں کیا گیا۔
توانائی کی منتقلی کے لیے بھارت کا وژن
عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے توانائی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے انقلابی کردار کو اجاگر کیا اور بتایا کہ یہ پیش گوئی کو بہتر بنانے، نقصانات کم کرنے، اخراجات گھٹانے اور گرڈ کی قابل اعتمادی کو مضبوط بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے توانائی کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے پائلٹ بنیادوں پر شروع کی جانے والی کوششوں سے پلیٹ فارم پر مبنی نفاذ کی جانب بھارت کی منتقلی کا خاکہ پیش کیا، جس سے AI پر مبنی حلوں کو بڑے پیمانے پر اپنانا ممکن ہو سکا ہے۔
بھارت نے غیر فوسل ایندھن پر مبنی بجلی کی 267 گیگا واٹ نصب شدہ صلاحیت کے سنگ میل کے حصول اور پیرس معاہدے کے تحت 2030 کے ہدف سے پانچ سال پہلے 50 فیصد غیر فوسل صلاحیت حاصل کرنے کی کامیابی کو بھی پیش کیا۔ وزیر موصوف نے 2030 تک 500 گیگا واٹ غیر فوسل صلاحیت کے حصول کے لیے تقریباً 300–350 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 30 لاکھ کروڑ روپے) کی مالی معاونت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس سفر میں شراکت کے لیے عالمی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا۔
اعلیٰ سطحی دو طرفہ اور ادارہ جاتی روابط
عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) 2026 کے موقع پر مرکزی وزیر نے وزرا، عالمی سی ای او، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور بین حکومتی تنظیموں کے ساتھ تعمیری دو طرفہ ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد تعاون کو مزید گہرا کرنا اور بھارت کی صاف توانائی کی منتقلی کے لیے طویل مدتی سرمایہ کو متحرک کرنا تھا۔
وزیر نے عمان کے ڈاکٹر سعید محمد احمد السقری سے ملاقات کی، جس میں شمسی توانائی، ہوائی توانائی، گرین ہائیڈروجن اور توانائی کے ذخیرے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا، بالخصوص ایسے حل جو صحرائی اور خشک حالات کے لیے موزوں ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ سی ای پی اے، انٹرنیشنل سولر الائنس اور ”ون سن، ون ورلڈ، ون گرڈ“ کے تحت مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بیلجیم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، یورپی امور اور ترقیاتی تعاون، میکسم پروو سے بات چیت میں تحقیق و ترقی، آف شور ونڈ، شمسی توانائی اور گرین ٹیکسانومی کے شعبوں میں بھارت–بیلجیم مضبوط تعاون کی توثیق کی گئی۔
کویت کے وزیر برائے بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی، صبیح عبدالعزیز المخیزیم سے ملاقات کے دوران بھارت کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رہی، جن میں بھارت کے سولر ماڈیول اور سیل ایکو سسٹم شامل ہیں اور اس ضمن میں کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کی دلچسپی کا بھی اظہار ہوا۔
ڈبلیو ای ایف 2026 کے موقع پر وزیر موصوف نے پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا سے بھی ملاقات کی، جس میں پیراگوئے کی قابل تجدید توانائی کی امنگوں کی حمایت کے لیے ٹیکنالوجی شراکت داری، صلاحیت سازی اور علم کے تبادلے پر گفتگو کی گئی، ساتھ ہی علاقائی تعاون کے لیے پیراگوئے کی صاف توانائی کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ڈیووس میں عالمی پیش رفت
ڈبلیو ای ایف 2026 میں گلوبل ساؤتھ کے لیے قابل نقل قابل تجدید توانائی ماڈل پر بھی زور دیا گیا، جہاں بھارت اور اس کے شراکت داروں نے شمسی پارک، ہائیڈروجن ہب اور توانائی کے ذخیرے کے حل سے متعلق تجربات اور اسباق شیئر کرنے کا عزم ظاہر کیا، تاکہ ایک جامع اور ہمہ گیر توانائی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر نے زمبابوے کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تجارت، آمون مورویرہ سے ملاقات کی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بھارت–زمبابوے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں انٹرنیشنل سولر الائنس کی جانب سے زمبابوے میں STAR-C مرکز کے قیام کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت بھی شامل ہے۔ وزیر جوشی نے اردن کے وزیر سرمایہ کاری ڈاکٹر طارق ابو غزالہ اور وزیر منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون زینہ توکان سے بھی ملاقات کی، جس میں ممکنہ سرمایہ کاری شراکت داریوں کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
مرکزی وزیر نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاتح بیرول اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گراسی سے بھی ملاقات کی، جس میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے سلسلے میں کثیر طرفہ اداروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صنعتی شراکت داریاں اور جدت
مرکزی وزیر نے مرکوریا گروپ کے گروپ چیف فنانشل آفیسر گیوم ورمیرش کے ساتھ ایک تعمیری ملاقات کی، جس میں قابل تجدید توانائی کی توسیع، کاربن مارکیٹ، کلائمیٹ فنانس، گرین ہائیڈروجن، بایوفیول اور توانائی کے ذخیرے کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر نے گرین انرجی میں تقریباً 50 فیصد سرمایہ کاری کے لیے مرکوریا کے عزم اور بھارت کے تیزی سے پھیلتے ہوئے صاف توانائی کے ایکو سسٹم میں اس کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
ٹوٹل انرجیز کے چیئرمین اور سی ای او پیٹرک پویانے کے ساتھ ایک مستقبل ملاقات بھی ہوئی، جس میں شمسی توانائی اور ذخیرے کے شعبوں میں توسیع، نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت گرین ہائیڈروجن کو آگے بڑھانے اور کلائمیٹ فنانس و ٹیکنالوجی میں شراکت داریوں کے امکانات پر غور کیا گیا۔
وزیر نے لا کیس کے سی ای او چارلس ایمونڈ اور سی او او سارہ بوچارڈ سے بھی بات چیت کی اور بھارت میں طویل مدتی کلائمیٹ سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی، جو 2030 تک موسمیاتی اقدامات میں 400 ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری کے لا کیس کے منصوبے سے ہم آہنگ ہے۔
انگکا گروپ کے سی ای او جووینسیو میتسو کے ساتھ گفتگو میں بھارت کے شمسی، ہوا اور ہائبرڈ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کے مستحکم اور سرمایہ کار دوست پالیسی ایکو سسٹم پر زور دیا گیا۔
ای این جی آئی ای کی سی ای او کیتھرین میک گریگر، ای ڈی ایف کے سی ای او برنارڈ فونٹانا، ای ڈی ایف پاور سلیوشن کی سی ای او بیٹریس بوفون اور ایکسیونیا کے چیف سسٹینیبلٹی اینڈ فنانشل آفیسر اینترکانالیس کاریون سمیت عالمی صنعت کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ علیحدہ ملاقاتوں میں وزیر نے بھارت کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ملک کو طویل مدتی صاف توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے ایک نمایاں اور ترجیحی منزل کے طور پر اجاگر کیا۔
ملاقاتوں اور بات چیت میں نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔ ٹاپسو کی قیادت کے ساتھ ملاقات میں اگلی نسل کی الیکٹرولائزر ٹیکنالوجی کے نفاذ پر غور کیا گیا، جبکہ بلوم انرجی کے امن جوشی کے ساتھ ملاقات میں صنعتی کلسٹر اور ڈیٹا سینٹر کے لیے فیول سیل ٹیکنالوجی جیسی تقسیم شدہ بجلی کے حلوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔
ایس اینڈ پی گلوبل کے صدر ڈیو ارنسبرگر کے ساتھ بات چیت میں قابل تجدید توانائی میں کریڈٹ اسیسمنٹ، ای ایس جی معیارات اور قیمتوں کے تعین کے لیے مضبوط فریم ورک تیار کرنے پر توجہ دی گئی۔
ڈیووس 2026 میں ہونے والی ان مصروفیات نے اس امر کی توثیق کی کہ بھارت صاف اور سبز توانائی میں عالمی سرمایہ کاری کا ایک مرکزی محور بنا رہے گا، جس کی بنیاد بڑے پیمانے، پالیسی کے تسلسل، مضبوط عمل درآمد اور پائیدار ترقی کے لیے عوام مرکز نقطۂ نظر پر ہے۔
عالمی کمپنیاں تیزی سے بھارت میں شراکت داریوں کے امکانات تلاش کر رہی ہیں تاکہ بھارتی کمپنیوں کے مقامی تجربے اور علم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ دونوں نوعیت کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے بھارت میں اپنی موجودگی کو وسعت دی جا سکے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1068
(रिलीज़ आईडी: 2218603)
आगंतुक पटल : 5