پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

18ویں روزگار میلہ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی: تقرر نامے قوم کی تعمیر اور وِکست بھارت کے لیے ایک ’سنکلپ پتر‘


ہم صرف ترقی نہیں چاہتے بلکہ سماجی شمولیت کے ساتھ ترقی چاہتے ہیں: جناب  ہردیپ سنگھ پوری

18ویں روزگار میلے کے دوران ملک بھر میں 61,000 سے زائد تقررنامے تقسیم

چنڈی گڑھ کے آئی ٹی بی پی بہلانہ کیمپ میں 107 تقرری کے مراسلے تفویض

प्रविष्टि तिथि: 24 JAN 2026 3:31PM by PIB Delhi

وزارتِ داخلہ، حکومتِ ہند کی ہدایات کے مطابق ٹرانسپورٹ بٹالین، انڈو۔تبت بارڈر پولیس فورس (آئی ٹی بی پی)، بہلانہ کیمپ، چنڈی گڑھ نے ہفتہ کے روز مشن بھرتی (روزگار میلہ) کے 18ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ یہ اقدام شفاف، بروقت اور جامع بھرتی کے لیے حکومتِ ہند کے مشن موڈ اندازِ کار کی سمت ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوا، جس کا مقصد عوامی اداروں کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00168VW.jpg

تقرری کے خطوط انڈو۔تبت بارڈر پولیس فورس (آئی ٹی بی پی) کے سینئر افسران اور دیگر معززین کی باوقار موجودگی میں جناب  ہردیپ سنگھ پوری، مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی گیس نے منتخب امیدواروں کو باضابطہ طور پر پیش کیے۔

تقریب کے دوران مجموعی طور پر 107 امیدواروں کو مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے تقرری کے خطوط دیے گئے۔ ان میں آئی ٹی بی پی میں 10، سی آر پی ایف میں 36، سی آئی ایس ایف میں 30، آسام رائفلز میں 8، بینک آف بڑودہ میں 2، یونین بینک میں 3 اور وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی میں 18 تقرریاں شامل تھیں، جو روزگار میلہ کے ذریعے پیدا ہونے والے عوامی خدمات کے مواقع کے وسیع دائرۂ کار کی عکاسی کرتی ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے نو منتخب امیدواروں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع کو ایک قابلِ فخر سنگِ میل قرار دیا، جو برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمت ایک ایسی ذمہ داری ہے جس کے ذریعے حکومتی پالیسیاں شہریوں کے لیے عملی اور ٹھوس نتائج میں ڈھلتی ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ نو تعینات افراد وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کے تصور کردہ وِکست بھارت@2047 کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس اقدام کی وسعت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب  پوری نے بتایا کہ روزگار میلہ کے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں 11 لاکھ سے زائد تقرری کے خطوط جاری کیے جا چکے ہیں، جو مشن موڈ بھرتی کے لیے حکومت کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چنڈی گڑھ میں کی گئی یہ تقرریاں محض رسمی نوعیت کی نہیں بلکہ بھارت کے انتظامی نظام اور عوام تک خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوشش کا حصہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024LLH.jpg

بھارت کی اقتصادی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے جناب  پوری نے ملک کے اُس سفر کا ذکر کیا جس میں قلت کے نظم و نسق سے نکل کر بڑے پیمانے پر صلاحیت سازی کی جانب پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے بھارت کے مضبوط ترقیاتی امکانات، عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی حیثیت، مینوفیکچرنگ میں توسیع، برآمدات، لاجسٹکس، قابلِ تجدید توانائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں وسعت کا حوالہ دیا۔ ترقی کی جامع نوعیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ہم صرف ترقی نہیں چاہتے، بلکہ سماجی شمولیت کے ساتھ ترقی چاہتے ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر نے مزید اس بات پر زور دیا کہ سیوا (خدمت) عوامی انتظامیہ کی بنیاد ہے اور بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ حکومت میں اختیار دراصل شہریوں کے تئیں ایک ذمہ داری ہے۔ انہوں نے انہیں تلقین کی کہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی بنیاد اہلیت، دیانت داری اور خوش اخلاقی کے ستونوں پر رکھیں، کیونکہ یہی عناصر مؤثر اور قابلِ اعتماد طرزِ حکمرانی کی بنیاد بنتے ہیں۔

وردی پوش فورسز، بینکاری اداروں اور ٹیکنالوجی پر مبنی محکموں میں شامل ہونے والے امیدواروں کے لیے خصوصی حوصلہ افزائی کے کلمات بھی کہے گئے اور قومی سلامتی، اقتصادی ترقی اور شہری مرکز ڈیجیٹل حکمرانی کو یقینی بنانے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا گیا۔

بعد ازاں پروگرام کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضی علوم، نیز وزیرِ مملکت برائے پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا نے ملک بھر میں بیک وقت 44 مقامات پر منعقد ہونے والے روزگار میلہ سے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایڈیشن میں تقسیم کیے گئے کل تقرری کے خطوط میں سے تقریباً 49,200 وزارتِ داخلہ اور اس سے منسلک فورسز سے متعلق ہیں، جو داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر وزیرِ اعظمِ ہند جناب  نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو ورچوئل طور پر تقرری کے خطوط تقسیم کیے۔ امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے نو تعینات ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور بامعنی روزگار کے مواقع کے ذریعے نوجوانوں کی قیادت میں قومی ترقی کے حکومتی ویژن کو دہرایا۔

انہوں نے عوامی خدمت کے ساتھ وابستہ ذمہ داری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ لمحہ شہریوں کو ان کے آئینی فرائض کے مزید قریب بھی لاتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 24 جنوری کو آئین نے باضابطہ طور پر ’’جن گن من‘‘ کو قومی ترانہ اور ’’وندے ماترم‘‘ کو قومی گیت کے طور پر تسلیم کیا تھا اور وزیرِ اعظم نے ان میں موجود دائمی اقدار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقرری کے خطوط کو محض سرکاری دستاویزات نہیں بلکہ قوم کی تعمیر کی دعوت اور ایک سنکلپ پتر (عہد نامہ) قرار دیا، جو وِکست بھارت کی جانب اجتماعی سفر کی رہنمائی کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم جناب  نریندر مودی نے کہا کہ سال 2026 کا آغاز نئی امیدوں اور مواقع کی علامت ہے، اور چونکہ ایک دن قبل بسنت پنچمی منائی گئی تھی، اس لیے نو تعینات نوجوانوں کی زندگی میں ایک نئی ’’بسنت‘‘ کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مہارتوں سے جوڑنا اور روزگار و خود روزگاری کے مواقع فراہم کرنا ان کی حکومت کی بنیادی ترجیح رہی ہے، اسی کے نتیجے میں روزگار میلہ کو مشن موڈ میں شروع کیا گیا۔

بھارت کی اقتصادی مضبوطی کو نمایاں کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کی واحد بڑی معیشت ہے جس نے محض ایک دہائی میں اپنی جی ڈی پی کو دوگنا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سو سے زائد ممالک براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے ذریعے بھارت میں سرمایہ لگا رہے ہیں، جو بھارت کے ترقیاتی سفر پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1020


(रिलीज़ आईडी: 2218182) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil