نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں پراکرم دیوس کی تقریبات میں شرکت کی
عزت کو راحت پر مقدم رکھنا، خوف پر آزادی کو ترجیح دینا، یہی نیتاجی کی زندگی کا سبق ہے: نائب صدر
نائب صدر نے نیتا جی پر کتاب کا اجراء کیا، وکٹوریہ میموریل میں آئی این اے کی وراثت کو خراج عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 7:16PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 129 ویں یوم پیدائش کی یاد میں وکٹوریہ میموریل ہال، کولکاتا، مغربی بنگال میں پراکرم دیوس کی تقریبات میں شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ پراکرم دیوس محض نیتا جی کو خراج عقیدت نہیں ہے بلکہ نسل در نسل ہمت کی ترسیل ہے۔ انہوں نے نیتا جی کے آرام سے زیادہ قربانی کے شعوری انتخاب کو یاد کیا، جس میں انڈین سول سروسز میں ایک باوقار عہدہ قبول کرنے سے انکار اور قوم کی مکمل آزادی کے حصول میں اعلیٰ عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نیتا جی نے آزاد ہند فوج کو متحرک کرکے ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ایک متبادل راستہ وضع کیا اور لاتعداد ہندوستانیوں کو تحفظ اور آزادی کو خوف سے بالاتر رکھنے کی ترغیب دی۔
نائب صدر نے نیتا جی کے ملک کے مختلف خطوں جس میں جنوب بھی شامل ہے،کے ساتھ گہرے تعلق کو بھی اجاگر کیا اور تمل ناڈو کے کئی اضلاع سے آئی این اے کے سپاہیوں کی اہم شراکت کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی کی زندگی اور نظریات نوجوانوں کو خوف سے اوپر اٹھنے، ملک کے مستقبل کی ذمہ داری لینے اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے بیان کردہ ویژن کے مطابق وکشت بھارت کے مقصد کی سمت کام کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔
تقریب کے دوران، نائب صدر نےجناب سی وی آنند بوس کی تصنیف کردہ کتاب "ڈیڈ ریممبرز نیتا جی" کا بھی اجرا کیا۔ انہوں نےنشاندہی کی کہ اس طرح کی ذاتی یادیں اور تحریریں نیتا جی کی زندگی اور وراثت کو سمجھنے کے لیے ایک قابل قدر انسانی جہت کا اضافہ کرتی ہیں، خاص طور پر نوجوان نسلوں کے لیے۔
تقریبات میں ثقافتی پروگرام بھی شامل تےجس کا اہتمام وزارت ثقافت، حکومت ہند نے کیا تھا، جو نیتا جی کی "جئے ہند" کی کلچر کال اور ہندوستان کے قومی شعور پر ان کے دیرپا اثر کی عکاسی کرتی ہے۔
اس موقع پر نائب صدر نے ایک خصوصی نمائش کا افتتاح کیا جس میں نیتا جی سبھاش چندر بوس سے وابستہ نایاب اور اہم یادداشتیں رکھی گئی تھیں۔ نمائشوں میں نیتا جی کا فاؤنٹین پین، ان کا تعلیمی سرٹیفکیٹ، اور انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) کے تمغے شامل تھے، جو عظیم مجاہد آزادی کی زندگی، نظریات اور قربانیوں کی ایک واضح جھلک پیش کرتے ہیں۔ نائب صدر نے یادداشتوں کو جرات، نظم و ضبط اور ناقابل تسخیر جذبے کا خاموش گواہ قرار دیا جس نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کو شکل دی، اور کہا کہ اس طرح کے نوادرات نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ ایک خواہش مند قوم کی نبض بھی سمجھتے ہیں۔
تقریب میں مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس , ڈائریکٹر جنرل، نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم، جناب ارجیت دتہ چودھری؛ سکریٹری، وکٹوریہ میموریل ہال، جناب انوراگ کمار؛ ڈائریکٹر، انڈین میوزیم، کولکاتا، جناب سیان بھٹاچاریہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
************
ش ح۔ع و ۔ ق ر
(U: 1012)
(रिलीज़ आईडी: 2217880)
आगंतुक पटल : 8