نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
فِٹ انڈیا سنڈے کے 58ویں ایڈیشن کے موقع پر ملک بھر میں کرائیکل سے امرتسر تک شاندار تقریبات کا انعقاد
نیشنل ووٹرز ڈے منانے کے لیے #مائی بھارت مائی ووٹ کے ذریعے سَنڈیز آن سائیکل کا اہتمام
“معروف کھلاڑی اور فِٹ انڈیا ایمبیسڈرز ملک بھر میں ’وِکسِت بھارت کے نوجوان ووٹرز‘ کے جشن میں حصہ لیں گے، ’#مائی بھارت مائی ووٹ‘ مہم کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر اس سفر میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 6:13PM by PIB Delhi
فِٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل کا 58واں ایڈیشن 25 جنوری کو شروع ہونے والا ہے، جس میں ملک گیر جوش و خروش کے ساتھ یہ مظاہرہ کیا جائے گا کہ یہ تحریک کس طرح ایک ہفتہ وار فٹنس مہم سے بڑھ کر ایک عوامی تحریک بن گئی ہے جو خطوں، اداروں اور سماجی طبقات کو جوڑتی ہے۔ اس ہفتے کے ایڈیشن کی قیادت نوجوانوں اور کھیل کے امور کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ کریں گے، جو کرائیکل، پدوچیری میں شہریوں کے ساتھ سائیکل چلائیں گے، اور مرکز کی فٹنس، پائیداری اور فعال طرزِ زندگی پر مسلسل توجہ کو اجاگر کریں گے۔
عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے نوجوانوں کی قیادت میں قومی تعمیر پر مستقل زور کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس سال کے نیشنل ووٹرز ڈے کے جشن سے تحریک ملی ہے ان کے خطاب سے، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ مائی بھارت کے تحت ووٹنگ اور جمہوری شراکت داری کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں آگے آئیں۔
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جب انہوں نے پہلی بار بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا، اس وقت آج کے بہت سے نوجوان شہری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، اور جب انہوں نے 2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا، تو ان میں سے زیادہ تر ابھی بچے ہی تھے۔
جناب مودی نے کہا کہ وقت گزرنے کے باوجود، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل پر ان کا اعتماد ہمیشہ مستحکم اور غیر متزلزل رہا ہے۔ “آپ کی صلاحیت، آپ کا ہنر، میں ہمیشہ آپ کی توانائی سے توانائی لیتا رہا ہوں۔ اور آج دیکھیں، آپ سب ایک ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کی قیادت کر رہے ہیں۔”
“اس پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس سال کے نیشنل ووٹرز ڈے کے جشن میں ’وِکسِت بھارت کے نوجوان ووٹرز‘ کا جشن منایا جائے گا، # مائی بھارت مائی ووٹ مہم کے تحت، جہاں فِٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل ملک گیر پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ فٹنس، نوجوانوں کی شراکت داری اور جمہوری اقدار کو یکجا کیا جا سکے۔”
“نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر اور یومِ جمہوریہ کی پیشاورد پر منایا جانے والا امرتسر ایڈیشن مرکزی مسلح پولیس فورسز اور نوجوان ووٹرز کو ایک ساتھ دیکھے گا، جہاں فٹنس، جمہوری اقدار اور قومی وقار کو یکجا کیا جائے گا۔”
جنوبی ساحل سے لے کر ملک کے مغربی سرحدی علاقے تک، سنڈیز آن سائیکل امرتسر کے قریب اٹاری میں ایک علامتی اور جوش سے بھرپور اسٹاپ کے ساتھ پہنچے گا، جس سے قومی یکجہتی اور جذبہ بھرپور انداز میں اجاگر ہوگا۔
“معزز وزیر مملکت برائے کھیل اور نوجوانوں کی امور، محترمہ نِکھل کھڈسے، اور اولمپئن باکسر نِکہت زریں، کرکٹر سدھارتھ کول، اور بھارتی اداکارہ راگنی دویویدی اور وِویک دَہیہ اس کے اہم شرکا ہوں گے۔ جب کھلاڑی، نوجوان اور مشہور شخصیات ایک ساتھ سائیکل چلائیں گے، یہ موقع اس بات کا پیغام پرزور انداز میں دیگا کہ کس طرح ایک فٹ قوم اور ایک مضبوط جمہوریت ایک ساتھ چلتی ہیں۔”
امرتسر میں، نامور کھلاڑیوں اور مشہور عوامی شخصیات کی موجودگی جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے # مائی بھارت مائی ووٹ کے پیغام کو مزید وسعت دے گا، کیونکہ وہ نوجوان شہریوں کو صحت مند اور فعال طرز زندگی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ووٹنگ کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ ان کی شرکت سے مہم میں مرئیت اور رفتار بڑھے گی، جو کہ زمینی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کی زیادہ شمولیت کو متاثر کرے گی۔
اس 58ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران، ملک بھر سے فِٹ انڈیا ایمبیسڈرز بھی اپنی سرگرم شراکت کے ذریعے جشن منائیں گے اور شہریوں کو سنڈیز آن سائیکل میں حصہ لینے اور نیشنل ووٹرز ڈے منانے کی بھرپور ترغیب دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارموںپر ان کے پیغامات، ویڈیوز اور اس میں شامل ہونے کی فون کال کی بھرمار ہے، جو بڑھتے ہوئے جوش و جذبے کی عکاسی کرتی ہیں اور اس مہم کے ایک حقیقی ملک گیر عوامی تحریک میں بدلنے کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، “ایک مضبوط جمہوریت صحت مند اور باشعور شہریوں پر منحصر ہے۔ سنڈیز آن سائیکل کو نیشنل ووٹرز ڈے اور # مائی بھارت مائی ووٹ مہم کے ساتھ جوڑ کر ہم نوجوان ہندوستانیوں کو فٹنس اپنانے کی ترغیب دے رہے ہیں اور انہیں ملکی مستقبل کی تعمیر میں اپنی ذمہ داری کا احساس دلا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس اتوار، جب فِٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل ملک بھر میں ایک ساتھ منعقد ہو رہا ہے، یہ مہم وِکسِت بھارت کے نوجوان ووٹروں کے جذبے کا جشن منائے گی۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے بتایا کہ مائی بھارت کے تعاون سے فِٹ انڈیا ملک گیر تقریبات منعقد کرے گا، جس میں نوجوانوں کو فٹنس کو طرزِ زندگی کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی جائے گی، ساتھ ہی انہیں باشعور، سرگرم اور ذمہ دار ووٹر کے طور پر اپنی اہمیت کا ادراک بھی دلایا جائے گا تاکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
اس ہفتے کے ایڈیشن میں ایک اور تاریخی باب شامل کرتے ہوئے، فِٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، روڑکی میں بھی منعقد کیا جائے گا، جو اس اقدام کے لیے پہلی بار کسی آئی آئی ٹی کے کیمپس میں میزبانی کا اعزاز ہے۔ 1847 میں قائم ہونے والا آئی آئی ٹی روڑکی، ہندوستان کا سب سے قدیم انجینئرنگ ادارہ، اس سائیکلنگ ڈرائیو کی میزبانی کرے گا، جو فِٹ انڈیا مہم اور ادارے کے درمیان خصوصی تعاون کا حصہ ہے۔ یہ کیمپس ایڈیشن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ تحریک کس طرح بتدریج شہری سڑکوں سے آگے بڑھ کر تعلیمی اداروں تک پھیل گئی ہے، اور نوجوان ذہنوں کو اپنی روزمرہ زندگی میں فٹنس کو شامل کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا، “ساحلی شہروں اور سرحدی علاقوں سے لے کر اعلیٰ تعلیمی اداروں تک، سنڈیز آن سائیکل ایک حقیقی عوامی تحریک میں بدل چکی ہے۔ اس میں بڑھتی ہوئی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ فٹنس کس طرح مختلف خطوں اور پس منظر کے شہریوں کو متحد کر سکتی ہے اور فعال زندگی کو ایک مشترکہ قومی ثقافت بنا سکتی ہے۔
دسمبر 2024 میں شروع ہونے والی سنڈیز آن سائیکل نے تیزی سے فِٹ انڈیا مہم کی ایک نمایاں پہل کے طور پر ابھرتی ہے، جس کا تصور معزز وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کیا تھا۔ پچھلے ایک سال کے دوران، اس میں ملک بھر کے دو لاکھ سے زائد مقامات پر 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، جس میں طلباء، پیشہ ور افراد، کھلاڑی، بزرگ شہری اور فورسز کے اہلکار شامل ہیں، اور اس نے ہر طبقے کے لوگوں کو یکجا کیا۔
یہ پروگرام سائیکلنگ کو ایک پائیدار، ہمہ گیر اور ہر ایک کے لیے قابل رسائی جسمانی سرگرمی کے طور پر فروغ دیتا ہے۔ ملک بھر کے متعدد مقامات پر بیک وقت منعقد ہونے والی اس پہل میں وزراء، کھلاڑی اور شہری ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوتے ہیں تاکہ فٹنس اور ماحولیاتی شعور کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔
فِٹ انڈیا مہم 29 اگست 2019 کو عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی تاکہ فٹنس کو ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنایا جا سکے۔ اس مہم کا مقصد طرزِ عمل میں تبدیلی لانا اور زیادہ جسمانی سرگرمی والی زندگی کی طرف قدم بڑھانا ہے۔
0BKU.jpeg)
88LV.jpeg)

*****
ش ح۔ع و ۔ ق ر
(U: 1004)
(रिलीज़ आईडी: 2217873)
आगंतुक पटल : 7