وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم سنگرہالیہ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس  کی پیدائش کی 129ویں سالگرہ  منائی

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 6:25PM by PIB Delhi

پردھان منتری سنگرہالیہ نے  دلچسپ عوامی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ 23 جنوری 2026 کو ’محب وطن کا راستہ: نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی اور میراث‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کرکے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی پیدائش کی 129ویں سالگرہ منائی۔ اس نمائش کا افتتاح  وزرائے اعظیم کے میوزیم اور کتب خانے کی اگزیکیوٹیو کونسل کے چیئرمین جناب نرپیندر مشرا کے ذریعہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZX5N.jpg

یہ منفرد نمائش نیتا جی کو جرات، قربانی اور اٹل حب الوطنی کی ایک طاقتور علامت کے طور پر پیش کرتی ہے۔ نمائش میں محفوظ شدہ تصاویر، نایاب دستاویزات، ایک دستاویزی فلم، انڈین نیشنل آرمی کا جھنڈا، نیتا جی کے بہادر ’گریٹ اسکیپ‘کا نقشہ، اور ان کی انقلابی تصوریت کو جاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U5JJ.jpg

تصاویر کی نمائش میں مختلف سیکشن ہیں جن کے نام ہیں: دی گریٹ اسکیپ، آزاد ہند سرکار، چلو دلّی- انڈین نیشنل آرمی کا مارچ، معمہ سے آگے: لافانی ورثہ، آزاد ہند کی رانیاں، وغیرہ

نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ یہ آئندہ ایک ماہ تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:986


(रिलीज़ आईडी: 2217865) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी