وزارات ثقافت
“پی ایم ایم ایل میں آئی این ایس وکرانت کے اسکیل ماڈل کی نمائش کا افتتاح”
प्रविष्टि तिथि:
22 JAN 2026 9:12PM by PIB Delhi
آج پردھان منتری سنگراہالیہ میں ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا، جس میں ہندوستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وِکرانت کی اسٹریٹجک اہمیت اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور بحری سلامتی کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری (پی ایم ایم ایل) کے ڈائریکٹرجناب اشونی لوہانی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ایڈمرل آر ہری کمار نے ڈائریکٹر پی ایم ایم ایل کے ساتھ آئی این ایس وِکرانت کے اسکیل ماڈل کی نمائش کا افتتاح کیا
آئی این ایس وِکرانت ہندوستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز ہونے کے باعث ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو آتم نربھر بھارت کے وژن کے تحت دفاعی پیداوار میں خود کفالت کی سمت ملک کی پیش رفت کی علامت ہے۔ تقریباً 76 فیصد مقامی اجزا سے تیار کیا گیا یہ بحری جہاز پیچیدہ دفاعی پلیٹ فارمز کے میدان میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی اور صنعتی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ایڈمرل آر ہری کمار آئی این ایس وِکرانت کے اسکیل ماڈل کی نمائش کے ساتھ پوز دیتے ہوئے
پردھان منتری سنگراہالیہ میں اسٹریٹجک طور پر قائم کی گئی آئی این ایس وِکرانت کے اسکیل ماڈل کی نمائش کے شرکا کو اس کی تاریخی، اسٹریٹجک اور علامتی اہمیت کے حوالے سے جامع فہم فراہم کرتی ہے، جو ہندوستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سے قبل یہ اسکیل ماڈل ایڈمرل آر ہری کمار کی جانب سے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کیا جا چکا ہے۔

پردھان منتری سنگراہالیہ میں آئی این ایس وِکرانت کے اسکیل ماڈل کی نمائش
آج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل آر ہری کمار نے کہاکہ’’ آئی این ایس وِکرانت ہندوستان کو دنیا کے اُن نو منتخب نو ممالک کے گروپ میں شامل کرتا ہے جو طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سے مقامی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور میک اِن انڈیا اسلحہ کے نظام کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔”
پی ایم ایم ایل کے ڈائریکٹراشونی لوہانی نے کہاکہ“ایسی نمائشیں زائرین میں قومی فخر کے احساس کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔‘‘
*****
ش ح- م ع ن- ش ب ن
U.No.983
(रिलीज़ आईडी: 2217758)
आगंतुक पटल : 6