وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت نیتا جی سبھاس چندر بوس کے 129 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ’پراکرم دوس2026‘ کا اہتمام کرے گی

प्रविष्टि तिथि: 22 JAN 2026 7:42PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت، حکومت ہند، 23 سے 25 جنوری 2026 تک سری وجئے پورم، انڈمان اور نکوبار جزائر میں پراکرم دوس2026کا اہتمام کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 13 دیگر مشہور مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ نیتا جی سبھاس چند کی جنگ آزادی کے سب سے زیادہ جدوجہد کرنے والے بھارت کی زندگی اور وراثت سے منسلک ہیں۔ یہ تقریب نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 129 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منائی جارہی ہے اور اس کا مقصد بھارت کی جنگ آزادی میں ان کی بے مثال شراکت اور جرات، قربانی اور حب الوطنی کی ان کی لازوال میراث کا احترام کرنا ہے۔

مورخہ23 جنوری 2026 کو مرکزی تقریب نیتا جی اسٹیڈیم، سری وجئے پورم میں منعقد ہوگی، جہاں انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم (ریٹائرڈ) اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ پراکرم دوس2026 کے بارے میں وزیر اعظم کا پیغام افتتاحی تقریب کے دوران نشر کیا جائے گا۔

تقریبات میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا، جس میں ایک شاندار ڈرون شو اور استاد امجد علی خان،جناب پاپون،جناب امان علی بنگش، جناب آیان علی بنگش، محترمہ منگلیجناب رگھودکشت، محترمہ پرتیبھا سنگھ بگھیل اورجناب سوریندروسومیوجیت کے جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ انڈمان اور نکوبار جزائر کے اسکولی بچوں کی متحرک پرفارمنس شامل ہے۔

اس کے علاوہ، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی اور وراثت سے متعلق نمائشیںآئی ٹی ایف گراؤنڈ میں منعقد کی جائیں گی، جس میں نایاب بصری، تاریخی داستانوں اور ان کے سفر کے اہم سنگ میلوں کی نمائش کی جائے گی۔ اس پروگرام میں بھارت کے مختلف خطوں کے لوک پرفارمنس بھی شامل ہوں گے، جو ملک کے بھرپور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔

زائرین کو جزیرے کے کھانوں کے بھرپور امتزاج کا تجربہ کرنے اور قبائلی فنکاروں کی طرف سے پیش کردہ روایتی دستکاری کے ایک متحرک ڈسپلے کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا، جو جزائر انڈمان اور نکوبار کے منفرد ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔

مورخہ24 جنوری 2026 کو ثقافتی پروگرام کے حصے کے طور پر نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی طرف سے ایک تھیٹر پرفارمنس بھی طے کی گئی ہے، جس میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی اور نظریات کو زبردست ڈرامائی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

'پراکرم دوس2026کے ذریعے، ثقافت کی وزارت ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور مشترکہ ورثے کا جشن مناتے ہوئے، نیتا جی کے جرات، اتحاد اور قوم کے لیے بے لوث خدمات کے اصولوں کو یاد کرتے ہوئے شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو ترغیب دینے کی کوشش کرتی ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 946


(रिलीज़ आईडी: 2217449) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati