شہری ہوابازی کی وزارت
ڈی جی سی اے نے ایئر لائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس کے لیے الیکٹرانک پرسنل لائسنس سروسز کا آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
21 JAN 2026 7:42PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے آج یہاں ڈی جی سی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ایئر لائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس (اے ٹی پی ایل) کے لیے الیکٹرانک پرسنل لائسنس (ای پی ایل) خدمات کا آغاز کیا۔ ای پی ایل اے ٹی پی ایل سروس کا افتتاح ڈی جی سی اے نے کیا، جو اس کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ڈی جی (سی اے) نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ای پی ایل کی پہل ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے ریگولیٹری ماحولیاتی نظام کو محفوظ، جدید اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ڈی جی (سی اے) نے ڈی جی سی اے کی ٹیموں اور تکنالوجی شراکت داروں کو اس اقدام کو نافذ کرنے میں ان کی کوششوں کے لیے مبارکباد دی اور نئے نظام کو اپنانے میں ہوا بازی کی صنعت اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کا اعتراف کیا۔
الیکٹرانک پرسنل لائسنس ایک محفوظ ڈیجیٹل لائسنس ہے جس میں آئی سی اے او سے منسلک حفاظتی خصوصیات شامل ہیں تاکہ صداقت کو یقینی بنایا جا سکے، چھیڑ چھاڑ کو روکا جا سکے اور حقیقی وقت کی تصدیق کو فعال کیا جا سکے۔ ای پی ایل تک ای جی سی اے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ڈی جی سی اے نے فروری 2025 میں ای پی ایل کے رول آؤٹ کا آغاز کیا تھا، جس کی شروعات کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) اور فلائٹ ریڈیو ٹیلی فون آپریٹر کے (محدود) لائسنس (ایف آر ٹی او ایل) سے کی گئی تھی۔ اے ٹی پی ایل کے لیے ای پی ایل خدمات کے آغاز کے ساتھ، ڈی جی سی اے ہوا بازی کے شعبے کے لیے بہتر کارکردگی، شفافیت اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:904
(रिलीज़ आईडी: 2217087)
आगंतुक पटल : 5