جل شکتی وزارت
ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آرکےسکریٹری نے پونے میں مغربی خطے کی ریاستی آبی سکریٹریوں کی کانفرنس کی صدارت کی
آبی شعبے میں مرکز اور ریاست کے درمیان ہم آہنگی کی راہ ہموار کرنے پر زور
प्रविष्टि तिथि:
21 JAN 2026 3:30PM by PIB Delhi
جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کےمحکمہ (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر) کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ نے آبی شعبے میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پرمبنی شراکت داری کی خاطر مغربی خطے کے لیے علاقائی ریاستی آبی سکریٹریوں کی کانفرنس کی صدارت کی۔
مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، پنجاب، گوا ، جموں و کشمیر ، لداخ ، چنڈی گڑھ اور دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے آبی وسائل کے محکموں کے سینئر عہدیداروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر ، نئی دہلی کے عہدیداروں کے علاوہ محکمے کی بڑی تنظیموں کے سربراہوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔
ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر کے سکریٹری نے کانفرنس کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے حصہ لینے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے خطے میں ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اینڈ جی آر کی مختلف تنظیموں کی خدمات/کاموں کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے قومی کانفرنس کی راہ ہموار کرنے کے لیے ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تفصیلی بات چیت کے لیے اس طرح کی علاقائی کانفرنسوں کے انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کانفرنس کے اہم ایجنڈے میں شامل تھے -
- حصہ لینے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں محکمہ کی تنظیموں کے ذریعے کیے گئے کاموں کا جائزہ۔
- حصہ لینے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پریزنٹیشنز۔
- iii. ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پریزنٹیشنز اور ان کے مسائل/خدشات سے نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال۔
- حصہ لینے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی، جی آر کے مشوروں کو اپنانے کا جائزہ۔
ریاستی حکومت کےعہدیداروں نے آبی وسائل کے شعبے میں اپنی متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر کے سکریٹری نے ریاستوں کی طرف سے کی گئی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف اسکیموں کے موثر نفاذ کے لیے مرکز-ریاست اور بین ریاستی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سکریٹری نے جاری پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور ترجیحی کاموں کی مقررہ وقت پر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان تال میل کے فرق کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنے اختتامی کلمات میں، سکریٹری نے خطے میں آبی وسائل کی پائیدار اور موثر ترقی کے لیے مربوط حکمت عملیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد میں میٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آبی وسائل کے منصوبوں کی مجموعی ترقی اور انتظام کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔



********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ا
Urdu No-876
(रिलीज़ आईडी: 2216921)
आगंतुक पटल : 12