وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کا جہاز رانی کی تربیت کا جہاز سودرشنی ’لوکاین 26‘ کے لیے روانہ


لوکاین 26: جنوبی بحری کمان، کوچی سے دس ماہ طویل بین المحیطی بحری مہم کا آغاز

آئی این ایس سودرشنی بھارت کے سمندری ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے ایک تاریخی عالمی سفر پر روانہ

وسودھیو کٹمبکم کے جذبے اور ’مہاساگر‘ کے وژن کے تحت سمندروں کے پار تعاون اور اعتماد کے پُل قائم کرنے کا عزم

प्रविष्टि तिथि: 20 JAN 2026 6:37PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوبی بحری کمان نے 20 جنوری 2026 کو بحری اڈہ، کوچی سے آئی این ایس سودرشنی کو ’لوکاین 26‘ — طویل فاصلے کی بحری سیلنگ مہم — کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ تاریخی سفر بھارت کی بحری کاوشوں کی ایک مضبوط علامت ہے، جو عالمی سمندری سرگرمیوں میں ملک کے نمایاں کردار اور سمندری سیلنگ مہمات میں بھارتی بحریہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور اعلیٰ معیار کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

روانگی کی تقریب میں سینئر افسران، بحری برادری کے پُرجوش اراکین، اسکول کے طلبہ، جہاز کے عملے کے اہلِ خانہ اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (جنوب) نے ’لوکاین 26‘ کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ عملے سے خطاب کے دوران انہوں نے جہاز کے اس کلیدی کردار پر زور دیا جو بھارت کے “سفیرِ عام” کے طور پر ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر محض سمندروں اور سرحدوں کو عبور کرنے تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں “دوستی کے پُل” تعمیر کرتا ہے۔ روایتی الوداعی تقریب میں تین مستولوں پر مشتمل بارک نے بحری بینڈ کی پرجوش دھنوں کے ساتھ اپنے بادبان کھولے۔

دس ماہ پر مشتمل اس تعیناتی کے دوران آئی این ایس سودرشنی تقریباً 22 ہزار بحری میل کا سفر طے کرے گا اور 13 ممالک کی 18 بندرگاہوں کا دورہ کرے گا۔ اس مہم کی نمایاں جھلکیوں میں فرانس کے شہر سیٹ میں منعقد ہونے والےاسکالا اے سیتے ( Escale à Sète  ) میں شرکت شامل ہے۔ مارچ–اپریل 2026 میں یورپ کے ممتاز سمندری تہوار میں اپنی پہلی شرکت کے موقع پر آئی این ایس سودرشنی بحیرۂ روم میں دنیا کے معروف ٹال شپس کے ساتھ بھارت کی نمائندگی کرے گا۔ مزید برآں، جولائی 2026 میں امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر، جہاز نیویارک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی پریڈ آف سیلز کے دوران عظیم الشان عالمی فلوٹیلا سیل 250 میں بھی شامل ہوگا۔

گوا شپ یارڈ لمیٹڈ میں ملکی سطح پر تیار کیا گیا آئی این ایس سودرشنی بھارتی بحریہ کا 54 میٹر طویل جہاز رانی کی تربیت کا جہاز ہے، جو 20 بادبانوں سے آراستہ ہے اور جس کا مجموعی بادبانی رقبہ ایک ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔ یہ جہاز سمندری تربیت پانے والوں اور آفیسر کیڈٹس کے لیے سمندری مہارت، جہاز رانی اور ہواؤں و لہروں کی رہنمائی میں نیویگیشن کے لازوال فن کی تربیت کا ایک بے مثال پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

قدیم تجارتی راستوں اور جدید بحری گزرگاہوں پر سفر کرتے ہوئے آئی این ایس سودرشنی ’وسودھیو کٹمبکم‘کے جذبے کو فروغ دیتی ہے اور مہاساگر (علاقوں کے درمیان سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ گیر پیش رفت) کے وژن کو عملی شکل دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)FF6M.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(7)17NI.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(8)(1)EPQC.jpeg

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :     828)


(रिलीज़ आईडी: 2216593) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam