کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے نے آسام سے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے آرگینک کانکلیو اور خریدار و فروخت کنندگان میٹنگ کا انعقاد کیا
اس اے پی ای ڈی اے خریدوفروخت کنندگان میٹنگ میں 30 سے زائد برآمد کنندگان، 9 درآمد کنندگان اور 50 ایف پی سیز نے حصہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
20 JAN 2026 12:53PM by PIB Delhi
زرعی اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے متعلق اتھارٹی (اےپی ای ڈی اے) نےحکومت ہند کی وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت ، گوہاٹی میں آرگینک کانکلیو اور خریدو فروخت کنندگان میٹنگ کا انعقاد کیا، جو حکومتِ آسام کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد آسام کی زرعی اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی برآمدات کے روابط کو مضبوط بنانا اور مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانا تھا۔
کانکلیو میں آسام کے 30 سے زائد برآمد کنندگان، 9 درآمد کنندگان اور تقریباً 50 کسان پروڈیوسر کمپنیاں (ایف پی سیز) نے حصہ لیا۔اس خریدوفروخت کنندگان میٹنگ نے کاروباری باہمی تعامل کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کیا، جس سے شراکت داروں کو تجارتی مواقع تلاش کرنے اور ملکی و بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری قائم کرنے کا موقع فراہم ہوا۔
آسام اپنی وسیع زرعی و موسمیاتی تنوع کے سبب برآمداتی صلاحیت رکھنے والی مصنوعات کی ایک بڑی رینج پیدا کرتا ہے۔ آسام ’جوہا رائس ‘اور مختلف نان باسمتی اسپیشلٹی رائس کی اقسام کے علاوہ کیلے، انناس، منڈارن اورنج، آسام لیموں، آرگینک ادرک، ہلدی، کالی مرچ، اور دیگر ہارٹی کلچرل اور آرگینک مصنوعات عالمی زرعی مارکیٹوں میں ریاست کی موجودگی بڑھانے کے مضبوط مواقع فراہم کرتی ہیں۔
کانکلیو میں نیشنل پروگرام فار آرگینک پروڈکشن(این پی او پی) کی آٹھویں اشاعت پر ایک اہم اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں ضابطہ کاری کے فریم ورک اور لیبلنگ کی ضروریات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس اجلاس کا مقصد برآمد کنندگان، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی سیز، ایف پی اوز) اور کاروباری افراد میں بیداری اور آگاہی بڑھانا تھا تاکہ وہ بین الاقوامی معیار اور سرٹیفکیشن کے معیارات پر عمل درآمد یقینی بنا سکیں۔ خریدوفروخت کنندگان میٹنگ نے پیداوار کنندگان، برآمد کنندگان اور خریداروں کے درمیان براہِ راست تعامل کو ممکن بنایا، جس سے نئے تجارتی شراکت داریوں کے فروغ میں مدد ملی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، حکومتِ آسام کے وزیرِ زراعت، ہارٹی کلچر اور ایکسائز، جناب اتل بورا نے کہا کہ آسام اور شمال مشرق میں اعلیٰ معیار، آرگینک طریقے سے اگائی گئی زرعی اور ہارٹی کلچرل مصنوعات کی بھرپور رینج موجود ہے، جس میں جوہا رائس، اسپیشلٹی رائس کی اقسام، مصالحے، پھل اور مقامی مصنوعات شامل ہیں، جن کی عالمی سطح پر بھاری مانگ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اجتماع، سرٹیفکیشن، انفراسٹرکچر اور مارکیٹ تک رسائی میں فوکسڈ سپورٹ اور اےپی ای ڈی اے کی مسلسل شراکت کے ساتھ، ریاست علاقائی زرعی پیداوار کو عالمی سطح پر مسابقتی برآمدات میں تبدیل کرنے اور کسانوں کے لیے پائیدار روزگار یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
کمشنر اور سکریٹری کَم ایگری کلچر پروڈکشن کمشنر، حکومتِ آسام، محترمہ ارونا راجوریہ، آئی اے ایس نے کہا کہ آسام کی منفرد جی آئی ٹیگڈ اور آرگینک طور پر اگائی گئی زرعی مصنوعات عالمی سطح پر زبردست مانگ رکھتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اےپی ای ڈی اے کے ساتھ قریبی تعاون سے اجتماع، سرٹیفکیشن اور مارکیٹ کے روابط کو مضبوط بنانے سے کسانوں اور کاروباری افراد کو بین الاقوامی منڈیوں تک پائیدار اور تجارتی طور پر قابلِ عمل رسائی ممکن ہوسکے گی۔
اےپی ای ڈی اے کے چیئرمین، جناب ابھیشیک دیو نے اپنے خطاب میں آسام حکومت کے اےپی ای ڈی اے کی برآمدات کے فروغ کی سرگرمیوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔ انہوں نے ریاست سے زرعی، ہارٹی کلچرل اور آرگینک مصنوعات کی برآمدات کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا، جو حال ہی میں ترمیم شدہ این پی او پی میں کسان دوست شقوں اور آرگینک مصنوعات کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ دستخط شدہ آرگینک متقابل شناختی معاہدوں، نیز برطانیہ، عمان اورای ایف ٹی اے ممالک کے ساتھ حتمی طورپرآزادتجارتی معاہدے کے ذریعے مزید وسیع مارکیٹ تک رسائی کی سہولت حاصل ہوگی۔
افتتاحی اجلاس میں آسام حکومت کے وزیرِ زراعت، ہارٹی کلچر اور ایکسائز، جناب اتل بورا نے شرکت کی اور اس میں کمشنر اور سکریٹری کَم ایگری کلچر پروڈکشن کمشنر، حکومتِ آسام، محترمہ ارونا راجوریہ،آئی اے ایس؛ اےپی ای ڈی اے کے چیئرمین ،جناب ابھیشیک دیو؛ اور ڈائریکٹر آف ایگری کلچر، حکومتِ آسام، جناب ادے پروین،آئی اے ایس شریک رہے۔
آسام میں منعقدہ آرگینک کانکلیو کَم بائر سیلر میٹ اےپی ای ڈی اے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد علاقائی صلاحیتوں کو بھارت کی زرعی برآمدات کی ترقی کی کہانی میں شامل کرنا اور آسام کو اعلیٰ قدر اور پائیدار زرعی برآمدات میں ایک اہم شریک کے طور پر پیش کرنا ہے۔
************
ش ح۔م م ع ۔ ج ا
(U: 812)
(रिलीज़ आईडी: 2216389)
आगंतुक पटल : 11