نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے خود نوشت کے ہندی ایڈیشن 'پلانی ویلو گٹس' کا اجرا کیا
ہندوستان ایک رہا ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا: نائب صدر جمہوریہ نے کتاب کے اجرا کے موقع پر کہا
انفرادی کوششوں کو تسلیم کرنا اچھے معاشرے کی تعمیر کی کلید ہے: نائب صدرجمہوریہ
افراد کا فرض ہے کہ وہ معاشرے کو واپس دیں: نائب صدرجمہوریہ
प्रविष्टि तिथि:
19 JAN 2026 8:22PM by PIB Delhi
نائب صدرِ جمہوریۂ ہند جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج نامور سرجن ڈاکٹر سی پلانی ویلو کی سوانحِ عمری ’’پلانی ویلو گٹس‘‘ کے ہندی ایڈیشن کا اجرا کیا اور اس کتاب کو طب کے شعبے میں حوصلہ، استقامت اور اخلاقی اختراع کا ایک متاثر کن ثبوت قرار دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے لیپروسکوپک اور روبوٹک سرجری کے شعبے میں ڈاکٹر پلانی ویلو کی نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کے کام نے ہندوستان میں جراحی کے طریقۂ کار کو یکسر تبدیل کیا ہے اور عالمی سطح پر شناخت حاصل کی ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ایسے دور میں جب ملک میں کم سے کم حملہ آورسرجری ابھی ابتدائی مراحل میں تھی، ڈاکٹر پلانی ویلو نے مریضوں کی دیکھ بھال میں اختراع کو اپناتے ہوئے غیر معمولی بصیرت اور جرات کا مظاہرہ کیا۔
ہندوستان میں لیپروسکوپک سرجری کے ابتدائی ایام کو یاد کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر پلانی ویلو 1990 کی دہائی کے اوائل میں اس کی صلاحیت کو پہچاننے والوں میں اولین افراد میں شامل تھے، اس وقت بھی جب اس تکنیک کو شکوک و شبہات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پلانی ویلو نے 1991 میں کوئمبٹور میں لیپروسکوپک سرجری متعارف کرائی، جس کے نتیجے میں جنوبی ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز قائم ہوا۔
کتاب کے عنوان ’’پلانی ویلو گٹس‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ سوانحِ عمری محض ایک کامیاب سرجن کی داستان نہیں، بلکہ ایک ایسے نوجوان کے سفر کی عکاس ہے جس نے نظم و ضبط، سخت محنت اور اخلاقی عزم کے ذریعے مزاحمتوں اور ناکامیوں پر قابو پایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک افراد کی مخلصانہ کاوشوں اور مثالی تعاون کو تسلیم نہ کیا جائے اور ان کی قدر افزائی نہ کی جائے۔
ہندوستان کے تنوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اس تمام تر تنوع کے باوجود ہندوستان ایک رہا ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا، جو مشترکہ اقدار اور اجتماعی امنگوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کتاب کے ہندی ایڈیشن کا اجرا خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے معاشرے کا ایک وسیع طبقہ، بالخصوص ہندی زبان میں مطالعہ کرنے والے افراد، اس غیر معمولی زندگی کے سفر سے تحریک حاصل کر سکیں گے۔
اپنے اساتذہ اور سرپرستوں کے لیے ڈاکٹر پلانی ویلو کے گہرے احترام کو سراہتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ان کے نام پر ایوارڈز قائم کرنے کا عمل گروؤں کے لیے احترام کی ہندوستان کی صدیوں پرانی روایت کا مظہر ہے، جو اتکرجتا کے حصول میں عاجزی اور شکرگزاری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ معاشرہ ہر فرد کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہر شخص پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سماج کو لوٹائے۔ دور دراز علاقوں میں سرجنوں کی تربیت اور کم لاگت والی جراحی تکنیکوں کی تیاری کے لیے ڈاکٹر پلانی ویلو کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں مختلف سماجی و اقتصادی طبقات کے لیے جدید طبی نگہداشت تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ’’پلانی ویلو گٹس‘‘ نسلوں کو دلیری کے ساتھ خواب دیکھنے، ایمانداری کے ساتھ محنت کرنے اور بے لوث انداز میں معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔
اس تقریب میں ریلوے کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ، نیشنل میڈیکل کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ابھیجیت شیتھ، انٹر یونیورسٹی سینٹر فار ٹیچر ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جے ایس راجپوت، اور جی ای ایم ہاسپیٹل گروپ کے سینئر نمائندگان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
***
UR-798
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2216289)
आगंतुक पटल : 19